اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک )قرآن مجید علم کا منبع ہے ہر شے جو تخلیق کی ہے اس کا زکر قرآن میں ہے یہ ایک مفصل کتاب ھے تمام مساٸل کا حل موجود ہے اس سے رشتہ جوڑ کر ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں۔
قرآن حقیقی علم ہے اللہ کے نزدیک بلندی کی بنیاد فقط ایک ہے اور وہ علم ہے ۔جس بندے کو اللہ جتنامقام دیتا ہے تو اس کے لیے علم کے دروازے کھول دیتا ہے ۔اور اتنی ہی فضیلت دی ان خیالات کا اظہار علامہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سجادہ نشین دربار عالیہ بھنگالی شریف الحاج پیر سید جابر علی شاہ ھمدانی کی زیرِ صدارت تحریک منہاج القران گوجر خان کے زیراہتمام عظمتِ قرآن کانفرنس بسلسلہ تقریب رونماٸی قرآنی انسائیکلوپیڈیا سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔ اُن کے علاوہ ماہر تعلیم عبدالشکور کیانی ثاقب امام رضوی نے بھی خطاب کیا اس موقع دربار عالیہ چھپر شریف کے گدی نشین فقیر ڈاکٹر عظمت شاہ وارثی۔ دربارِ عالیہ حصال شریف کے سجادہ نشین پیر سید زکی شاہ پیر سید محمد حسین ۔ایم پی اےچوہدری جاوید کوثر پروفیسر سجاد ساجد پروفیسر ۔واجد پیر عتیق چشتی۔ رانا ادریس ۔سلطان نعیم کیانی ۔صدر بار ایسوسی ایشن گوجر خان راجہ ظہور منظور۔ چیرمینز یوسیز راجہ اسماعیل شیلا ۔مرزا ارشد ۔میاں عامر۔ چوہدری صدیق۔ چوھدری خالد ۔عبدالغفور کیانی۔ راجہ عمیر۔ ممبران آر یو جے تحصيل گوجر خان زرین خان۔ مرزا ندیم ۔عبدالستار نیازی ۔شفقت علی۔ طلعت سیال ۔راجہ جاوید قاسم۔ امجد رشید صاٸم چشتی۔ محمد شفیق قادری۔ ڈاکٹر واجد غالب۔ قادری عمر۔ فاروق قادری۔ راجہ عرفان نواز۔ صوفی پرویز۔ بلال صغیر منہاس۔ ماسٹر ساجد۔ شوکت حسین۔ ماموں شفعات۔ سمیت بہت بڑی تعداد میں تحریک منہاج القران سے وابستہ اور تمام سیاسی جماعتوں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے لوگ موجود تھے انہوں نے کہا کہ منزل نہ ھو تو علم کی سعی بیکار ھے کسے ممکن ھے کہ تمام علوم کا منبع بغیر مقصد اور بغیر عمل کے ھو قرآن پڑھنے والوں کے لیے بشارت ھے یہ لوگ اللہ کے رسولﷺ کی نگاہ میں سب سے زیادہ محبوب ہیں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا اللہ ھمیں قرآن مجید سے زیادہ سے زیادہ فیض حاصل کرنے اور اپنے قلوب کو منور کرنے کی توفیق عطا فرماٸے انہوں نے تحریک منہاج القران گوجر خان کے تمام کارکنوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور بہترین پروگرام کرانے پر مبارکباد پیش کی عمرہ شریف کے ٹکٹ کے لیے قرعہاندازی بھی ھوٸے محمد حسین نامی شخص کا نام قرع اندازی میں نکلا جس کو ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے ہاتھوں سے عمرہ کا ٹکٹ دیا ا س کے علاوہ تحریک منہاج القرآن گوجر خان کی طرف سے تحریک سے تعلق رکھنے تحصيل گوجر خان کے مختلف شخصيات کو شیلڈز بھی دی گٸیں
Gujar Khan; A Conference was held at Tehreek Minhaj Ul Quran under guidance of Pir Syed Jabbar Ali Shah Hamdani of Bhangali Shareef, Large number of social and political personalities from Gujar Khan and surrounding region.