DailyNewsGujarKhan

Bhadana; Free eye camp set up by Fallah Ummat welfare society, Qazian Jand Nijar

فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی قاضیاں و جنڈ نجار کے زیر اہتمام الشفا ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کی وساطت سے فری آئی کیمپ لگایا گیا

 فلاح امت ویلفیئر سوسائٹی قاضیاں و جنڈ نجار کے زیر اہتمام الشفا ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کی وساطت سے فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنڈ نجار اور دیگردس سکولوں کے تقریباً تین ہزار بچوں کی آئی سکریننگ کی گئی۔ کئی بچوں کی آنکھوں کی مختلف بیماریوں اور نظر کمزور ہونے کا پتہ چلنے پر انہیں شفا آئی ہسپتال میں مزید ٹیسٹ اور علاج کے لئے ریفر کیا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے چیرمین قاضی قیصر، ماسٹر ذاکر اور دیگر عہدیدار بھی معاونت کے لئے موجود رہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول بھڈانہ کے ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل نے فلاح امت ویلفیئر ٹرسٹ اور الشفا ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کی کاوش کو سراہتے ہوئے اس کام میں معاونت کرنی والی تنظیموں کے کردار کی تعریف کی جودیہی علاقے کے غریب طلبا و طالبات کو آنکھوں کی بیماریوں سے بچانے کے لئے خدمات فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ الشفا آئی ہاسپٹل آئندہ بھی ایسے کیمپ لگاتا رہے گا تاکہ بچے آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔


موجودہ مسلط ٹولے میں حکومت چلانے کی اہلیت ہی نہیں ‘ خرم پرویز راجہ

Current administration has no ability to run government, Khurram Parvez Raja

موجودہ مسلط ٹولے میں حکومت چلانے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے بدتمیزی اور گلولی گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ پیپلزپارٹی کو ختم سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پیپلزپارٹی واحد جماعت ہیں جس نے ہمیشہ غریب عوام کی آواز بلند کی ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ پی پی ۸ راجہ خرم پرویز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس کے لیڈر ذوالفقار علی بھٹونے عوام کی خاطر پھانسی کے پھندے کو ترجیع دی لیکن آمر کے سامنے سرنڈر نہ کیا خرم پرویز نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی تو غریب عوام کی آواز بنی لیکن مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو ووٹ کا حق دیا۔ قادنیوں کو کافر قرار دینا بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے ۔تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں جتنے کام سابقہ وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کے دور میں ہوئے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ریلوے انڈر پاس گوجرخان‘ پاسپورٹ آفس‘ گیس کی منظوری‘ پوٹھوہار پریس کلب کی بلڈنگ‘ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن‘ دولتالہ میں نادرا آفس کا قیام‘ گوجرخان میں ورچوئل یونیورسٹی کیمپس اور گوجرخان کی ہر یونین کونسل کو پانچ کروڑ فنڈ‘ گلیوں کی تعمیر ‘ آٹھ ہزار بے روز گار نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنااور لاتعداد دیگر کام راجہ پرویز اشرف نے اپنے دور میں کروائے۔ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہو چکی ابتدائی آٹھ ماہ میں ہی عوام عاجز آ چکے بہت جلد عوام کو اناڑی ٹولے سے چھٹکارہ ملے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button