Kallar Syedan; Inquiry called after Subaidar Major is insulted at vet centre
پالتو بکرے کا علاج کروانے کیلئے ویٹرنری ہسپتال چوکپنڈوری جانے والے کلرسیداں کے ریٹائرڈ صوبیدار میجر سے بدتمیزی
پالتو بکرے کا علاج کروانے کیلئے ویٹرنری ہسپتال چوکپنڈوری جانے والے کلرسیداں کے ریٹائرڈ صوبیدار میجر سے بدتمیزی کرنے کی شکایت پر ڈائریکٹر لائیو اسٹاک کی ہداپت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد محسن حسین کو انکوائر آفیسر مقرر کر دیا ہے جو موقع پر جا کر معاملہ کی انکوائری کر کے اپنی فائنڈنگز ڈسٹرکٹ محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی کو بھیجوا دیں گے۔ چوکپنڈوڑی موہڑہ رپیال کے رہائشی صوبیدار میجر مشتاق احمد نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اپنے بیمار بکرے کو ویٹرنری ہسپتال چوکپنڈوری لے کر گئے جہاں ڈیوٹی پر موجود ویٹرنری لیڈی ڈاکٹر صوبیہ ممتاز نے ان سے بد کلامی کی اور بکرے کا علاج کرنے کی بجائے انہیں دفتر سے باہر نکال دیا۔
Kallar Syedan; A Inquiry has been called after Subaidar Major was insulted at vet centre while taking his family goat for treatment.
سابق چیئرمین یوسی نورودولال چوہدری مشتاق انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چیڑاں میال میں ادا کی گئی
Ex Vice Chairman UC Noor Dolal Ch Mushtaq passed away in Cheeran Mayal
سابق چیئرمین یوسی نورودولال چوہدری مشتاق انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں چیڑاں میال میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،چیئرمین چوہدری محمد رمضان،نعمان ظفر بھٹی،محمد رشید چٹھہ،چوہدری توقیر اسلم،حاجی خالد رضا،حاجی ابرار حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک شخص کو لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا
Zabir of Thoa Khalsa robbed on gun point in Chauk Pindori
پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک شخص کو لاکھوں روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔متاثرہ شخص نے پولیس چوکی میں درخواست جمع کروا دی ہے۔تھوہا خالصہ کے ضابر نامی رہائشی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ کلر سیداں سے چھ ہزار ریال جس کی پاکستانی مالیت دو لاکھ روپے سے زائد کی بنتی ہے تبدیل کروا کر گھر جا رہا تھا کہ کہوٹہ روڈ پر تین مسلح افراد نے اسے روک لیا اور کہا کہ ہم پولیس ملازم ہیں تھانے چلو اور اس دوران انہوں نے دو لاکھ 16 ہزار روپے کی رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔