Kallar SyedanDailyNews

Sakot; Government not providing health facilities to ex PM Nawaz Sharid is disappointing, Raja Nadeem

حکومت کی جانب سے نواز شریف کو علاج کی مکمل سہولیات نہ دینا ظالمانہ اقدام ہے، راجہ ندیم احمد

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) حکومت کی جانب سے میاں نوازشریف کوعلاج کی مکمل سہولیات نہ دینا ظالمانہ اور غیر جمہوری ہے، حکومت سابق وزیر اعظم کو علاج کی مناسب سہولت مہیا کر ے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور چیرمین یو سی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف تین بار کے وزیر اعظم رہے اور انھوں نے وطن عزیر کے دفا ع کے لیے ایٹمی دھماکے کیے لیکن آج ان سے انتہائی ناروا اور تو ہین آمیز سلوک شرم ناک ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے۔راجہ ندیم احمد نے زور دیتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو سیاسی مخالفت پس پشت ڈالتے ہو ئے میاں نواز شریف کو علاج کی مکمل سہولتیں دینی چا یئے۔ آج میاں نواز شریف جن مشکل حالات سے گزررہے ہیں کل عمران خان کو بھی ان حالات کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے۔


رابعہ بصری کی کلاس میں اول پوزیشن

Rabia Basri achieves 1st position at Islamia school

سکوٹ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، انوار الحق راجہ سے) المصطفیٰ فارمیسی کلر سیداں کے مالک عمران الحق کی صاحبزادی رابعہ بصری نے پاکستان اسلامیہ سکول کی کلاس پریپ میں شاندار کا رگردگی کا مظاہرہ کر تے ہو ئے اول پوزیشن حاصل کی۔ دریں اثنا رابعہ بصری نے سکول کی سالانہ تقریب میں تقریر کر کے حاضرین کی داد وصول کی۔ سکول کے پرنسپل اور اساتزہ نے شاندار کا میابی پر بچی کے والدین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Show More

Related Articles