DailyNews

Rawalpindi; M Iltaf murders his own nephew over land dispute in village Chak Saghoo, Chauntra

تھانہ چونترہ کے علاقہ چک سگھومیں گلی میں پتھرلگانے کے تنازع میں چچانے موزرسے فائرنگ کرکے حقیقی بھتیجے کوقتل کردیا

راولپنڈی کے مختلف عللاقوں میں دوافرادجان کی بازی ہارگئے ۔تھانہ چونترہ کے علاقہ چک سگھومیں گلی میں پتھرلگانے کے تنازع میں چچانے موزرسے فائرنگ کرکے حقیقی بھتیجے کوقتل کردیا۔ محمدامین نے پولیس کوبتایاکہ تین بجے کے قریب اس کے گھرکے سامنے رہائش پذیراس کا چھوٹا بھائی محمدالطاف گھرکے باہرراستے میں پتھرلگا رہا تھا جسے میرے بیٹے 23سالہ محمدشکیل نے کہاکہ پتھر تھوڑے اندرکی جانب لگاؤجس پرالطاف نے سیدھے فائرمیرے بیٹے پرکئے جس سے وہ دم توڑ گیا۔ ادھرتھانہ سٹی کے علاقہ بازارتلواڑاں میں 52سالہ شخص دم توڑگیاجس کی میت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق متوفی علی اصغرولدمحمداسلم خان ہٹیاں بالاآزادکشمیرکارہنے والاتھاجوجمعرات کی رات بازارتلواڑاں گیاجہاں اچانک گرگیا۔ پولیس کے مطابق اس کی موت بظاہرطبعی معلوم ہوتی ہے۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button