DailyNewsKallar Syedan

Doberan Kallan; Dua observed for late Ch Khadam Hussaain in Shah Khaqi

چوہدری خادم حسین( مرحوم) کیلئے بلندی درجات اور ملک وقوم کی سلامتی کی دعا

پنڈبینسو( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)
نیک اولاد مرحومین کیلئے صدقہ جاریہ ہے، عبدالحمید سیالوی
مومن کی نیت اس کے عمل سے مزید قوی و مضبوط ہوتی ہے،روحانی محافل میں حاضری کے وقت اپنی نیتوں کو بھی خالصتاً اللہ کی رضا کیلئے مختص کریں،نیک اولا د اور نیک وارث اپنے مرحومین کیلئے صدقہ جاریہ ہیں،ایسی نیک محافل کا انعقاد خوش نصیب ہی کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید سیالوی خطیب مرکزی جامع مسجد بھلاکھر نے روحانی اجتماع برائے ایصال ثواب طارق محمود اور ارشد محمود کے والد محترم اور ماسٹر محمد تاج کے سسر چوہدری خادم حسین(مرحوم) کیلئے شاہ خاکی میں منعقد ہ اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد عاصم شریف نے بھی خطاب کیا۔ قاری حمزہ طیب نے تلا وت کلام پا ک سے محفل کا آغاز کیا۔ ہدیہ نعت علی اصغر نے پیش کی ۔ نقابت کے فرائض محمد بلال ظفر نے سرانجام دیے۔اس تقریب میں حسن اختر پٹواری، ارشد محمود بھٹی، چوہدری عمران، چوہدری سخاوت،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے بھی شرکت کی۔ اس روحانی اجتماع کے اختتام پر چوہدری خادم حسین( مرحوم) کیلئے بلندی درجات اور ملک وقوم کی سلامتی کی دعا مانگی گئی۔ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button