DailyNewsHeadline

London; Dr Sajid Ur Rehman visits Ujala foundation in Manor Park, Slough

ڈاکٹر ساجد الرحمن کا اجالا فاونڈیشن مینر پارک کا دورہ ۔

سجادہ نشین بگھار شریف ڈاکٹر ساجد الرحمن نے اجالا فاونڈیشن مینر پارک کا دورہ کیا ۔ اجالا فاونڈیشن پہنچنے پر اجالا فاونڈیشن کے ذوالفقار علی وارثی صاحب نے اپنی ٹیم سمیت استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ذوالفقار علی وارثی صاحب نے ڈاکٹر ساجد الرحمن صاحب کو اجالا فاونڈیشن میں جاری کلاسزز اور دیگر کمیونٹی کے لیے کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر خطیب اجالا فاونڈیشن حافظ اسرار صاحب,عقیل ملک فکیم جمبوکس (خزانچی اجالا فاونڈیشن) ،راجہ حسن اختر، چوہدری اصغر آف ڈہوک بلندیاں، چوہدری مشتاق، چوہدری خالد ، چوہدری اخلاق النور فوڈز، اور راجہ شیراز کے علاوہ اجالا فاونڈیشن سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے اجالا فاونڈیشن کی طرف سے کی جانے والی تمام خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور اس کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔ اجالا فاونڈیشن کی طرف سے تمام مہمانوں کے لیے کھانے کا بھی خصوصی طور پر بندوبست کیا گیا تھا ۔

 

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button