DailyNews

London; Baghar Shareef urs Mubarak celebrated at Jammia Masjid, Slough

بگھار شریف کے سالانہ عرس مبارک کا انعقاد سلاو ڈاہمند روڈ مسجد میں کیا گیا۔

بگھار شریف کے سالانہ عرس کی تقریبات ڈائمنڈ روڈ مسجد سلاو میں منعقد ہو گی۔ عرس کی تقریبات کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت خواں حضرات نے اپنی اپنی پیاری آوازوں میں بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے تقریب کے مہمان خصوصی سجادہ نشین بگھار شریف ڈاکٹر ساجد الرحمٰن تھے جنہوں نے خوبصورت انداز میں خطاب ۔ تقریب میں متعدد علمائے کرام اور نعت خواں حضرات بھی شرکت کی۔عرس کی اس تقریب کا اہتمام ک راجہ حسن اختر آف ڈھوک بابا بلند اور راجہ طاہر محمود نے کیا تھا اس تقریب میں مشہور بزنس مین محمد زرین بھٹی آف ٹیالہ، چیرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ، چوہدری اصغر آف ڈہوک بلندیاں، سابق کونسلر ظفر ، ظہور چٹھہ ، غلام دستگیر ، نزاکت بھٹی اور سلاو کے علاوہ برطانیہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی آخر میں سجادہ نشین ڈاکٹر ساجد الرحمن نے خصوصی دعا کرائی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

For more please watch video below…

https://www.facebook.com/pothwar.com.official/videos/2379006638904504/

 

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button