DailyNewsMirpur

Dadyal, AJK; Ch Ali Shan (PPP) of Birmingham address media at his residence in Khadam Abbad.

پاکستان پیپلزپارٹی مڈلیڈبرطانیہ برمنگھم کے سابق صدر اور مرکزی راہنما پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری علی شان نے, اپنی رہائش گا ہ خادم آباد برطانیہ کی واپسی پر ڈڈیال پر یس کلب کے صدر اور دیگرمقامی صحافیوں سے بات چیت

پاکستان پیپلزپارٹی مڈلیڈبرطانیہ برمنگھم کے سابق صدر اور مرکزی راہنما پیپلزپارٹی آزاد کشمیر چوہدری علی شان نے کہا بھارت اب دنیا کا بڑا دہشت گرد ملک بن چکا ہے بلوامہ حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نرنندمودی اپنا دماعی خواس کھو چکا ہے انتخابی حماری کو دیکھ کر اور اس کے ساتھ وہ اپنی شکت کو دیکھ کر پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف دہشت گردی پر اتر آیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گا ہ خادم آباد برطانیہ کی واپسی پر ڈڈیال پر یس کلب کے صدر اور دیگرمقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے کہا چوہدری علی شان نے کہا آج برطانیہ کر علاوہ یورپکے ہر ملک بھارت ہر طرف رسوا ہو چکا ہے سچی بات یہ ہے مودی سرکا ر پہلے ہی فیل ہ چکی ہے اب اسکی عوام نے بالا کوٹ اور جہاز کے پائلٹ کی گرفتاری نے اسے مزید منٹیل کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف وہ ہر طرف اپن پسپائی کو دیکھ کر بھارت اور صرف انتہا پسند ہندوں کے زریعے بے گنا ہ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے جس کی پو ری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے دنیا کی تاریخ جو مظالم بھارتی وادی کے اندر نہتے بے گناہ کشمیریوں پر ڈھانے شروع کر رکھے ہیں یہ ایک بہت بڑا ظلم ہے 

چیف جسٹں ریٹائرڈ ملک عبدالمجید، سابق کونسلر برمنگھم سٹی ایازراجہ ایڈووکیٹ ،چوہدری شوکت علی کنوئر مسلم کانفرنس ،صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق ،محمد مشتاق چغتائی ،نمبردار محمد سلمان آف ناڑمندو،وقار بشیر ،حاجی نذر حسین یٹائرڈ سنےئر ٹیچر کے علاوہ مقامی کمنونٹی نے پروفیسر بشیراحمد کے والد کی وفات پرا ظہار فسوس کیا مرحوم کے بلند درت کے لئے دعاکی 

جماعت اسلامی سب ڈوثرن کے امیر مولاناقاری شریف اللہ خان نے کہا یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کشمیر ی عوام پاک فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے یہ حقیقت ہے کشمیریوں قوم اپنے افواج کو اپنا محافظ سمجھتی ہے یہ وہ فوج ہے جس کوبھارت 1965کی جنگ میں ازمایا ہو اہے ہمارے ایک نوجوان نے سامنے طیارے گراکر ثابت کیا ہے وہ پاک فضائیہ کے سامنے نہیں ٹھہرسکتیان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محلہ راجگان مدرسہ فاروق اعظم میں پارٹی کارکنوں کے ایک احتماع سے مہمان خصوصی کی حسثیت سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گلگت بلستان کے عوام پاکستان عوام کے ساتھ بڑی سے بڑی قربانی دنیا کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا بھارت دہشت گردی نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم شروع کر رکھے ہیں وہ چنگزی حکومت کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں جوایک ظالم اور پاگل حکمران ہندوستان کی عوام ملا ہے 

چکسواری )نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر کے ممبر سینٹرل ایگز یکٹو راجہ محمد زمان نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کیوں نہیں روکا جارہا اقوام متحد ہ مسئلہ کشمیر کی قرارداد کو ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکے اور نہ ہی کشمیریوں پر احسان کر ے صرف اس قرارداد پر عملدرآمد کرا ئے جو اقوام عالم کی زمہ داری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کی انہو ں نے کہاکہ مظلوم لوگ اپنے اُ پر ہونے والے ظلم و زیادتی کے ازالے کیلئے کسی ایسے شخص یا ادرے کے پاس جاتے ہیں جس کا کوئی اثر رسوخ ہو وہ دونوں فریقین کے درمیان پیدا ہونے والے تنا زعہ کوختم کرا سکتا ہو مگر اقوام متحدہ کا ادارہ ظالم کاساتھ دینے والا ثابت ہوا ہے جو مظلوم کشمیریوں پر ہونے والی بھارتی مظالم کو دیکھتے ہو ئے بھی ستر سال سے خاموشی کا کردار ادا کر رہاہے کشمیریوں نے اقوام عالمی سے مایوس ہو کر آ زادی کی تحریک چلا ئی ہے جن کی قربانیا راہیگا ہ نہیں جا ئیں گی بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہی ہوگا ۔ 

چکسواری )نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر کے ممبر سینٹرل ایگز یکٹو سابق چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی ضلع میر پور راجہ محمد ریاض نے کہاکہ ہندوستان اپنے سمیت جنوبی ایشیاء کی تباہی پر تلا ہوا ہے پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو کمزوری سمجھ کر اپنی تھانیداری چمکانہ چاہتا ہے جس طرح فضا ئی حدود کی خلافورزی کرتے ہوئے اس نے جارحیت کی ہے اس کے جواب میں پاکستانی فضا ئی نے بھارت کے دانت کھٹے کئے ہیں اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی جرات کی تو عبرت ناک جواب دینگے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم آ زادکشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن کا دورہ یورپ اور برطا نیہ کے دوران عالمی برادری پر واضع کیا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں مسئلہ کشمیر کا فوری حل نا گزیر ہو چکا ہے عالمی برادری مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

چکسواری )نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)تحریک انصاف کشمیر کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری محبوب اصغر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا ء میں سلگتی ہو ئی ایسی آ گے ہے جو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے اقوام عالم نے اگر مسئلہ کشمیر کی سنگینی کا اب بھی نو ٹس نہ لیا اور مقبو ضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق اب بھی اگر استصواب را ئے کے حق سے مرحوم رکھا تواس کے سنگین نتا ئج نکل سکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جارحانہ کا رروائیاں جاری رہی تو جنوبی ایشیاء کے قیام امن کی کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگی انہو ں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی افواج نے اب بھی غیر اعلانیہ جنگ کا سماں پر پا کر رکھا جس سے سول آ بادی بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن رہی ہے ۔ 

چکسواری )نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق ایڈ منسٹر میو نسپل کمیٹی چکسواری چودھری خالد داد کے ماموں جا ن حاجی اورنگزیب کے تایا جا ن آف کلیال چکسواری کی وفات پر چودھری محبوب اصغر م زا محمد نذیر اور چودھری حاجی محمد سلیم کا اظہار تعزیت تفصیلات کے مطابق حاجی خالد داد کے ماموں اور حاجی اورنگزیب کے تایا جا ن جو گزشتہ دنو ں کو وفات پا گئے تھے ان کی فاتحہ خوانی کے لئے تحریک انصاف کے مر کزی رہنما سابق امید وار اسمبلی چودھری محبوب اصغر جموں و کشمیر یونین آ ف جرنلسٹس کے مرکزی سینئر نائب صدر مر زامحمد نذیر اور چودھری محمد سلیم نے ان کے گھر کلیال میں جا کر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مرحو م کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی ۔

چکسواری )نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق مشیر صدر آ زاد کشمیر چودھری واجد علی برکی کے بھائی چودھری طاہر کے بہنوئی چودھری منظور حسین آ ف تنگدیو کی وفات پر تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری چودھری محبوب اصغر مر زا محمد نذیر اے ڈی چودھری حاجی محمد سلیم چودھری اور دیگر نے ان کے گھر یونین کو نسل فیض پور شریف تنگدیو میں جا کر چودھری طاہر آف تنگدیوکے بہنوئی کی وفات پر ان سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ۔ 

چکسواری )نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چکسواری میں مہنگا ئی کا جن بوتل سے باہر آ گیا کھانے پینے والی تمام چیزوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی دوکانداروں نے منافع خوری کی غرض سے مصنوعی مہنگا ئی پیدا کرکے غریب لوگوں کا جینا محال کردیا ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں پرائس کنٹرول کمیٹی لمبی تا ن کر سو گئی تفصیلات کے مطابق چکسواری اور گردونواح میں منافع خوروں نے خود ساختہ مہنگا ئی کر کے لوگوں کو لٹنے پر مجبور کر دیا پر ائس کنٹرول کمیٹی کے اہلکار صر ف حاضری ڈال کر وپس چلے جاتے ہیں چکسواری کا چکر لگانے کے بعد جب واپس جاتے ہیں تو فوراً بعد چیزوں کے ریٹ بڑھا دیئے جاتے ہیں عوام علاقہ نے میرپور کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مہنگا ئی کو کنٹرول کرنے اور اشیاء خوردونو ش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر کوئی لائحہ عمل اپنایا جا ئے جس سے منافع خوری نہ کی جا سکے۔ 

Show More

Related Articles