AJKDailyNews

Dadyal, AJK; Master M Mushtaq Mughal retires at gov boys high school, Khadam Abbad

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد ریٹا ئرڈ ہو نے والے مدرس محمد مشتاق مغل کو خراج تحسین پیش

صدر معلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول خادم آباد مرزا عبدالسلام نے صدارتی خطاب میں کہا کہ استاد کبھی ریٹائرڈ نہیں ہو تا انہوں نے ریٹا ئرڈ ہو نے والے مدرس محمد مشتاق مغل کو خراج تحسین پیش کیا کہا کہ مشتاق مغل ایک نیک سیرت اور محنتی استاد ہیں انہوں نے ہمیشہ تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیا اور آج محکمہ تعلیم قابل اور درخشاں ستارے سے محروم ہو گیا ہے تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جو کہ مدرس محمد عاصم چغتائی نے پیش کی نعت مدرس محمد اویس نے پیش کی مقررین میں مدرس محمد بنارس ،محمد شہزاد ،عبدالخالق انصاری ،محمد ندیم آفریدی نے ریٹا ئرڈ ہو نے والے سنےئر مدرس محمد مشتاق مغل کو خراج تحسین پیش کیا دیگر مہمانوں میں بھمبر سے صدر معلم عبدالسلام مغل،نے خصوصی شرکت کی اور کہا کہ محمد مشتاق مغل ایک دیانتداراستا د ہیں انکے ساتھ میں نے کام کیا ہے بڑے دردل رکھنے رالے ہیں تقریب میں اسٹیج سیکرٹری ماسٹر عبدالمالک نے بخوبی ادا کئے اور کہا کہ محمد مشتاق مغل سنےئر مڈرس نے ہمیشہ ہمیں چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھا ہے آپ ایک مخلص اور فراخدل استا ہیں آپ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ سبقت لی طلبہ ء کے ساتھ آپ کا رویہ ایک روحانی باپ جیسا رہا ہے آج ہائی سکول خادم آباد کے طالبہ تڑپ تڑپ کر رو رہے ہیں تقریب کا اختیام دعاکیساتھ ہو ا جو کہ قاری محمد رفیق نے کروائی اسکے بعد ادارے کے سارے عملہ نے پرجوش انداز میں محمد مشتاق مغل کو انکے گھر تک الودع کیا اہل علاقہ نے اساتذہ کے اس عمل کو سراہا ہے اور محمد مشتاق مغل کو خراج تحسین بھی پیش کیا

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی راہنماملک محمد نذیر،ملک طاہر ،وقار بشیر نے لبریشن لیگ کے صدر ریٹائرڈچیف جسٹں عبدالمجید ملک اور ملک محمد ایوب کی ہمشرہ صاحبہ اور شوکت مجید ملک کی پھوپھی صاحبہ اور ریٹائرڈ ڈائر یکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آبا چوہدری محمد بشیر کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا مرحومین کیلئے دعائے معروفت کی اور ساوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا 

گورنمنٹ گرلز ئی سکول ڈڈیال کی صدرمعلمہ مسزطلعت جبین کے حقیقی ماموں راجہ ربنوازبرطانیہ کے شہر برمنگھم چند دن علیل رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم راجہ بنواز عرف کالا خان نمبردار ولایت خان کے بڑے بیٹے اور راجہ رئیس خان آف محلہ راجگا ن کے سرمحرم تھے کچھ عرصہ اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ میں مقیم تھے چھوٹے بھائی گل نواز کی وفات کے بعد ان کی طبعیت نہائے ناساز تھی مرحوم راجہ ربنواز ریٹائرڈ صدر معلمہ بھٹروعی محترمہ امیتازایوب اور راجہ عظیم خان لائف ممبر پاکستان ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کے لائف ممبر کے بھی موماں تھے ڈڈیال پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبر محمد مشتا ق چغتائی ،،وقار بشر نے بھی راجہ رئیس خان سے بھی ان کے سر کے محترم کے اچانک انتقال پر گہرے رانج وغم کا ظہار کیا 

راجہ اورنگ زیب کنٹرولرضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور نے گزشتہ روزجماعت ہشتم وپنجم کے سالانہ امتحان 2019 ؁ ء کے امتحانی سنٹرز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف سمیت دیگرسنٹرز کااچانک دورہ کیا امتحان کے پرامن ماحول اورتسلی بخش انعقاد پراطمینان کااظہارکیااورناظمین نائب ناظمین اورنگران عملہ کی کارکردگی کوسراہااورامتحان کے انعقا د میں گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم عبدالبشیرچودھری ریذیڈنٹ انسپکٹرصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے صدر معلم مشتاق احمدریذیڈنٹ انسپکٹر کے بھرپورتعاون پر ان کا شکریہ اداکیا اس موقع پر احمدفراز مدر س گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگر ی بہادر وسیکرٹری جنرل آزادکشمیر سکول ٹیچرزآرگنائزیشن تحصیل میرپور بھی ان کے ہمراہ موجودتھے 
حافظ شہریاربسمل نامہ نگارچکسواری 

Show More

Related Articles

Back to top button