سرسید پبلک سکول گروپس اینڈ کالجز اسلام پورہ جبر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں طلباء و طالبات نے پلے کارڈز اڑٹھائے رکھے تھے مختلف ڈبیلو پیش کیے گئے اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مختلف خاکے پیش کیے گئے پاکستان تحریک انصاف ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ،سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم ،چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی ،کونسلر راجہ سلطان سکندر کیانی نمبردار فیض ،راجہ ضیارب م،چوہدری شاہد،کونسلر ٹھیکیدار ناصر ،محمد نعیم ،راجہ لاریب کیانی سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے چوہدری جاویدکوثر نے کہا ہے کہ حکومت ترجیح بنیادوں پر تعلیم پر کام کررہی ہے ہر سال تعلیم کے لیے ایک اچھا خاصہ بجٹ رکھا جاتا ہے آمدہ بجٹ میں تعلیم کے فروع کے لیے مزید بہتریاں ہوں گی ،پی ٹی آئی کے منشور میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستان لکھا ہے ہر اس بچے کو سکول میں لائیں گئے جو کسی مجبوری کا شکار ہوانہوں نے میرا تعلق شرقی یونین کونسل سے ہے اور شرقی گوجرخان میں جتنی تعلیم کے حوالے سے کمی پیشی تھی وہ سب کے سامنے تھی کہ مڈل کے بعد بلخصوص لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے سے قاصر تھیں اس محرومیوں کو پورا کرنے کے لیے ایم ڈی سرسید سکولز اینڈ کالجز راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے جس مہارت اور محنت لگن سے تعلیم پر کام کیا وہ لائق تحسین ہے عرصہ 35سال سے شرقی گوجرخان میں تعلیم کی کمی کو پورا کرنے پر داد کے مستحق ہیں چوہدری محمد عظیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال اس سکول میں سالانہ رزلٹ میں آتا ہوں اس سکول میں ہر سال میں نے بہتری دیکھی ہے علاقے کے طلباء و طالبات نے ہمیشہ سر فخر سے بلند کیا ہے راجہ جہانگیر احمد بھٹی نے جو تعلیم مہیا کرنے کی ذمہ داری لی ہے وہ احسن طریقے سے پوری کر رہے ہیں اور اللہ کی ذات نے ان پر ہمیشہ کرم نوازی کی ہے آخر میں منیجنگ ڈائریکٹر سرسید گروپس اینڈ کالجز راجہ جہانگیر احمد بھٹی اور پرنسپل محمد آصف نے مہمان خصوصی سمیت تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔