DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; British Pakistani arrive in Islam purra jabber for annual Sain Mirchoo urs muabarak

اسلام پورہ جبر عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے یو کے گروپ کی پاکستان آمد شروع

اسلام پورہ جبر عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے یو کے گروپ کی پاکستان آمد شروع
تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ جبر میں دربار بابا سائیں مرچو قلندر سرکار کے عرس کی تقریبات گزشتہ روایات کی طرح اس سال بھی پانچ تا سات مارچ کو منعقد کی جارہی ہیں،جس میں عقیدت مند دوردراز کے علاقوں سے ہر سال کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں،گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم ہر دلعزیز شخصیت چوہدری عادل حسین۔چوہدری محمد جمیل۔چوہدری ساجد حسین اور چوہدری مدثر نظر عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں عزیزواقارب اور دوست احباب نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر انکا استقبال کیا،اس موقع پر پوٹھوار ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ان افراد کا کہنا تھا کہ جس طرح ہر علاقے کی اپنی ثقافت اور روایات ہوتی ہیں اسی طرح جبر میلہ بھی ہماری ثقافت کا حصہ بن گیا ہے،اور انشاءاللہ ہم اس روایت کو برقرار رکھیں گے

Gujar Khan; Large number of British Pakistani arrive in Islam purra jabber for annual Sain Mirchoo urs muabarak which commences on Friday. British Pakistani were given reception on arrival at the airport.

 

Show More

Related Articles

Back to top button