DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; The whole nation is with brave Pak army, Residents of Kahuta

ساری قوم بلا تقریق پاک فوج کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں

پاک بھارت حالیہ کشیددگی کے حوالے سے راجہ ذوالفقار علی ستی ، راجہ حامد ممتاز ، سید نذابت شاہ ، رضوان جنجوعہ ،ماجد جنجوعہ اور عطیق الرحمن جنجوعہ اظہار خیا ل کر تے ہوئے کہا کہ ساری قوم بلا تقریق پاک فوج کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں مسلمان کو اپنی طاقت گھمنڈ نہیں ہوتا بلکہ جذبہ ایمانی کے ساتھ لڑتا ہے ۔پاک فوج نے بھارت کے 2طیارے گرا کر جہاں ملک کی عوام کا سر بلند کیا وہاں پر ہی ساری دنیا کو بتا دیا کہ بھارت دراندازی کر تا ہے پاکستان نہیں کر تا بلکہ پاکستان کی فوج تو اپنے ملک کا دفاع کر تی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ذوالفقار علی ستی آف کتھیل ہون ، راجہ حامد ممتازمحلہ راجگان کہوٹہ ، سید نذابت شاہ آف ٹٹھی سیداں، رضوان جنجوعہ آف دڑیوٹ وارث ،ماجد جنجوعہ آف دڑیوٹ وارث اور عطیق الرحمن جنجوعہ آف دڑیوٹ وارث نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب پھر کوئی غلطی کی تو ہماری پاک فوج ان کو سبق سکھانے کی پوری طاقت رکھتے ہیں ملک کی عوام بھی اپنے فوج کے شانہ بشانہ ہیں ہمارے سینے ملک کی خاطر حاضر ہیں مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں، ۔مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں، پاکستان ایک ایٹمی اور ناقابل تسخیر قوت ہے،پاکستان کے سلامتی ادارے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سبق سکھانا جانتے ہیں،پاکستان کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر پاکستانی اپنے ملک کی دفاع کیلئے جان دینے کو تیار ہے انشاء اللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو گا اور پاکستان کا حصہ بنے گا ۔

Kahuta; The residents of Kahuta along with rest of Pothwar region said we are standing shoulder to shoulder with our brave Pak Army.

وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام کلین اینڈگرین کے تحت کے ،آئی ،ٹی کالج نوگران میں ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی ،راجہ صغیر احمد نے پودے لگا شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔

Tree plantation campaign held at IT College, Kahuta

وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام کلین اینڈگرین کے تحت کے ،آئی ،ٹی کالج نوگران میں ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی ،راجہ صغیر احمد نے پودے لگا شجر کاری مہم کا افتتاح کیا ۔محکمہ جنگلات ،محکمہ گزارہ اور معززین علاقہ کی بھر پور شر کت ۔جنگلات ملک میں خوبصورتی کے ضامن اور ماحو ل کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔کسی ملک کی ترقی کے لیے ملک کے 25فیصد رقبے میں جنگلات کا ہونا بہت ہی لازمی ہوتے ہیں ۔ملک پاکستان کو خود مختار بنا ہیں گے ملکی معشیت کا بلند ی پر لے جاہیں ۔سابقہ حکومتوں نے ملک و قوم کی ترقی کے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے آج عوام کو مسائل کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ۔مسائل بہت ہیں وسائل کم ہیں مگر انشا ء اللہ محدو د کے باوجود ملک میں ترقی لاہیں گے ۔ملک کی تمام عوام ایک پلیٹ فارم پر اگھٹی ہے ملک دشمن عناصر کے تمام عزائم خاک میں ملاہیں گے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ ٹیکنیکل کالج نوگراں میں وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام کلین اینڈگرین کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح ہواشجر کاری مہم کا افتتاح ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات ، محکمہ جنگلات کے چیف کنزئیویٹرمحمد اطہر شاکر ، معروف مائر تعلیم بر گیڈئیر جاوید ستی ،ڈی ایف او محکمہ جنگلات چوہدری رزاق، ڈی ایف او محکمہ گزارہ ،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی ،فوکل پر سن جنگلات سردار ایم رضاء ،محکمہ گزارہ کمیٹی کے ایڈوائز عنائت اللہ ستی ،فوکل پر سن راجہ الطاف حسین ،شیخ طلحہ ،سردار ارشد مجید ،راجہ ثقلین آف ممیام ،راجہ طاہر سمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔ا س موقع پر تمام مہمان گرامی نے سکول میں پودے لگائے اور دعا کی گئی ۔

کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سکینڈری سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual prize ceremony function held at Unique model sec school

کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سکینڈری سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات بچوں نے رنگا رنگ کے ٹیبلو ،ملی نغمے اور تقاریر کر کے حاضرین سے خوب داد موصول کیں ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ تحصیل کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سیکرٹری سکول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ممتاز لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور پرنسپل ادارہ ہذا سر رفاقت جنجوعہ نے کہا کہ کسی معاشرے کی کامیابی کے لیے تعلیم ایک لازمی جز ہے تعلیم سے ہی انسان میں شعور آتا آج اگر انسان سمند ر کی تہ میں چھپے ہوئے خزانے نکال رہا اور فضا کا سینہ چیر کر چاند تک جا پہنچا ہے تو اس کے پیچھے بھی علم ہے اسی تعلیم و ہنر سے ہی اس نے آج ایسی ایجاد ات کی ہیں جس پر اس کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ یونیک ماڈل سکینڈری سکول کو آج 27سال ہو گئے ہیں کہ یہ کہوٹہ شہر میں بچوں کو ایک معیاری تعلیم دے رہا ہے اس عظیم درس گاہ سے پڑھ کر آگے جانے والے بیشتر بچے آج انجینئر ،ڈاکٹر ،پاک آرمی میں اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ میں اس ادارے کے آنر سر کیپٹن محمد حسین (مرحوم ) کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے آج سے27سال پہلے ایک پودا لگایا جو آج ایک تناور درخت بن چکا ہے میں اس ادارے کے پرنسپل سر رفاقت جنجوعہ اور تمام ٹیچرز کی کارکر دگی کو بھی خراج تحسین پیش کر تا ہوں اس ادارے کی کامیابی کے دن رات محنت کر رہے ہیںآخر میں نمائیاں پوزیشن حاصل کر نے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button