DailyNewsGujarKhan

Daultala; Raja Saddique Kiyani likely to be elected unopposed in elections of regional union of journalist

انتخابات ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان 2019، شیر صحافت راجہ صدیق کیانی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے قوی امکان

انتخابات ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان 2019، شیر صحافت راجہ صدیق کیانی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کے قوی امکان، جس تنظیم کو تحلیل کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں اسے ہم نہیں جانتے، ذاتی مفادات کے لیے بنائی گئی تنظیموں نے تو تحلیل ہی ہونا تھا ہماری آر یو جے انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گی متوقع صدر راجہ صدیق کیانی، تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان کے سالانہ انتخابات میں راجہ صدیق کیانی کے مقابلے میں صدارت کے لیے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے، قوی امکان ہے کہ صدیق کیانی بلامقابلہ صدر منتخب ہوجائیں گے، انتخابات کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدوں کے لیے پولنگ 10مارچ کو ہوگی، ایک سوال کے جواب میں متوقع صدر راجہ صدیق کیانی نے کہا کہ ہماری تنظیم آئینی و جمہوری ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گی، تحلیل ہونے والی تنظیم کو ہم نہیں جانتے، لوگ ذاتی مفادات کے لیے تنظیمیں بناتے اور تحلیل کرتے رہتے ہیں، جہاں ون مین شو ہو وہ تنظیمیں تحلیل ہوہی جاتی ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں لیکن جمہوری تنظیمیں قائم رہتی ہیں، ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل گوجرخان جمہوری روایات کی امین ہے، منتخب ہونے کے بعد ہم اس کو مزید بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے۔

سا بق ایس ڈی واپڈا محمد یعقوب کا بیٹا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

Wedding of son of M Yaqoob SDO Wapda celebrated 

 سا بق ایس ڈی واپڈا محمد یعقوب کا بیٹا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ایس ڈی او واپڈا محمد یعقوب کا بیٹا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیادعوت ولیمہ کی تقریب ہوٹل میں منعقد کی گی جس میں چیرمین یونین کونسل آہدی محمد خان بھٹی ،چیرمین یونین کونسل راماں مرزا عنایت اﷲ،مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے صدرراجہ محمد ایڈوکیٹ ،راجہ گوہر حمید،س وائس چیرمین یونین کونسل جاتلی راجہ زیشان اکبر ،سابق تحصیلدار ملک خلیل ،سابق ناظم طاہر محمود مغل ،قاسم جاوید ،پیپلز پارٹی جاتلی کے رہنما راجہ شازی نشان حیدر پریس کلب جاتلی کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد علی ،ملک مسعود ،راجہ ابو بکر ،آئیسکو سب ڈویژن جاتلی کے لائن سپرٹینڈیٹ چمن گل ،عظیم اﷲ،راجہ شاہد ،راجہ فراست کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی 

 

Show More

Related Articles

Back to top button