DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Public concern over illegal plans to construct hall and shops in front of children park in housing scheme no1

گوجرخان ہاؤسنگ اسکیم نمبر1فیملی اینڈ چلڈرن پارک کے فرنٹ ایریا پر دوکانیں تعمیر کرنے کا انکشاف، قبضہ مافیا متحرک ہوگیا

گوجرخان ہاؤسنگ اسکیم نمبر1فیملی اینڈ چلڈرن پارک کے فرنٹ ایریا پر دوکانیں تعمیر کرنے کا انکشاف، قبضہ مافیا متحرک ہوگیا میونسپل کمیٹی نے پہلے سے موجودہ ہال کی تعمیر ومرمت کیلئے ٹینڈر بھی لگا دیا جو کہ ہال کے نام سے منسوب کیا گیا ہے مکینوں نے شدید ردعمل کااظہار کیا کہ پارک کی تزئین وآرائش کے منصوبہ کو تو ادھورا چھوڑ دیا گیا لیکن ہال بنانے کیلئے جلد بازی کیوں کی جارہی ہے اس سے قبل معاملہ کی بابت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو آگاہ کیا گیا تھا جنہوں نے پارک کے اندر دوکانوں کی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کام بند کروا دیا تھا باوجود اس کے ٹینڈر لگا دینا سمجھ سے بالاتر ہے تفصیلات کے مطابق گوجرخان فیملی پارک کے فرنٹ ایریا پر قبضہ مافیا دوکانیں بنا کر قیمتی اراضی ہتھیانے کے چکر میں ہے جس کیلئے چند روز قبل بھی پہلے سے موجود ہال کی دیواریں تعمیر کرنے کی کوشش کی گئیں تو مکینوں نے احتجاج بھی کیا اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو آگاہ کیااس معاملہ پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے موقف اختیار کیا تھا کہ یہاں پر لائبریری بنائیں گے لیکن گزشتہ روز ہال بنانے کا ٹینڈرکی خبر سامنے آئی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے اس بابت چیف آفیسر نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ آبادی مکینوں کی رضامندی کو دیکھیں گے اور اس ٹینڈر کو کینسل کردیا جائے گا چیئرمین شاہد صراف نے بھی یقین دہانی کرائی کہ عوامی فلاح کے برعکس کوئی کام نہیں کیا جائے گا پارک کی تزئین وآرائش کا کام شروع کیا جائے گا جبکہ ٹینڈر کی بابت چیف آفیسر سے رپورٹ لی جائے گی

پاکستان کو مشکل سے وزیراعظم عمران خان ہی نکال سکتے ہیں ,چوہدری محمد عظیم

PM Imran Khan is the only one who can solve issues in difficult time in the country

پاکستان کو مشکل سے وزیراعظم عمران خان ہی نکال سکتے ہیں جس طرح انہوں نے سعودی شہزادہ سے پاکستانی قیدیوں کی بات کی سعودی ویزا فیس میں کمی ہوئی ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی گوجرخان کے رہنماؤں چوہدری محمد عظیم، راجہ آصف، سید غالب حسین شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک میں ترقی وخوشحالی لائیں گے گزشتہ ستر سال سے ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم رہا ہے پی آئی اے ، ریلوے اور دیگر اداروں کی زبوں حالی عوام کے سامنے ہے اب پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے ملک میں بہتری آنا شروع ہوئی ہیلتھ کارڈ اور سستا گھرا سکیم سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گاان رہنماؤں نے کہا کہ ہم گوجرخان میں دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں خدمت کی سیاست کرتے ہیں گیس گوجرخان کی عوام کا حق ہے گوجرخان کی عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے ہماری کوشش ہے کہ تحصیل بھر میں بلاتفریق ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھا جائے

Show More

Related Articles

Back to top button