گوجرخان شہر میں صفائی کی ابترصورتحال کو بہتر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جو خاکروب بھرتی ہوئے ہیں وہ دوسرے شعبوں اور لوگوں کے گھریلو ملازم بنے ہوئے ہیں ان کی ڈیوٹیاں بھی شعبہ صفائی ستھرائی پرلگائی جائیں جس شعبے کی تنخواہیں لیتے ہیں اسی شعبے میں کام بھی کریں ان خیالات کااظہار سٹی کونسلر راجہ افتخار وزیر نے اپنے اخباری بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا کہ شہر میں صفائی کے ناقص نظام کے باعث گلی محلے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو کر رہ گئے ہیں عملہ صفائی کے بعض اہلکار لوگوں کے گھرو ں میں ذاتی ملازم بن کر کام کررہے ہیں جو کہ سراسر غلط ہے جو ملازم سینٹری ورکر ہے وہ فیلڈ میں کام کرے سفارش پر کئے گئے بھرتی ملازموں کو من پسند جگہوں پر ہرگز نہ لگایا جائے جو ملازم جس شعبے میں بھرتی ہے اس سے وہی کام لیا جائے اور شہ میں صفائی کی حالت کو بہتر کیا جائے
مسلم لیگ ن کے دوراقتدار میں عوام کو بھرپور ریلیف ملا
Public were given relief during PML-N administration
مسلم لیگ ن گوجرخان کے مقامی رہنما مظہر حسین وارثی نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے دوراقتدار میں عوام کو بھرپور ریلیف ملا بلاتفریق تعمیر وترقی کا سلسلہ جاری رہا میاں برادران نے صحیح معنوں میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر کے حق نمائندگی ادا کیا عوام آج بھی مسلم لیگ ن کے سنہری دور کو یاد کرتے ہیں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے مسلم لیگ دور اقتدار میں ہوئے تمام سہولیات بھی عوام کو ملیں موجودہ حکومت نے عوام کی فلاح کیلئے تاحال کوئی اقدام نہ کیا جس سے عوام کے مسائل اور مشکلات میں کمی ہو
تعزیت
راجہ ظہیر گرداور کی والدہ کی وفات پر شہزادہ خان راجہ ساجد یوسف ملک محمد نصیر خان ضمیر خان راجہ اظہر کیانی نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر دلی تعزیت کااظہار اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی