DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Zaffar Ul Haq praises contributions of journalist late Raja Gulshan Zamir

راجہ گلشن ضمیر (مرحوم )نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی انکی سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی خدمات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے

چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حزب احتلاف سنیٹ سنیئٹرراجہ محمد ظفر الحق نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر (مرحوم )نے ساری زندگی دکھی انسانیت کی خدمت کی انکی سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی خدمات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انھوں نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز کو بلند کیا اور قلم کی حرمت کو پامال نہ ہونے دیا۔ انھوں نے نہ صرف کہوٹہ کی صحافی برادری بلکہ ضلع اور ڈویژن کی سطح پر صحافی برادری کی نمائندگی کی اور صحافی برادری کو یکجا کیا ۔وہ ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔میرے ساتھ انکا دلی لگاؤ تھا ۔وہ سچے عاشق رسول ﷺ تھے ۔ میرا ان سے دلی لگاؤ تھا کہوٹہ کے یہ دو عظیم صحافی صوفی محمد ایوب (مرحوم ) اور صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر (مرحوم )جنہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے اور عوام کے حق کی بات کی ا ن کی خدمات کو علاقے کی عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے ا ن خیالات کا اظہار چےئر مین پاکستان مسلم لیگ ن قائد حزب احتلاف سنیٹ سنیئٹر راجہ ظفر الحق نے پریس کلب کہوٹہ کے فنانس سیکرٹری نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر ،راجہ عثمان ضمیر کے والد محترم اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ کے ماموں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر (مرحوم )کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ دعائے قل کے موقع پر اپنے تعزیتی خطاب میں کیا ۔

راجہ صغیر احمد کی دربار عالیہ کلیام شریف میں حاضری

Raja Sagheer Ahmed visits Kalyam shareef darbar

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی دربار عالیہ کلیام شریف میں حاضری ملکی سلامتی و امن کے لیے دعا۔سجادہ نشین ساہیں شعبان فریدسرکار سے بھی ملاقات ۔تفصیل کے مطابق گذشتہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے خطہ پوٹھوار میں موجود سلسلہ چشتیہ صابریہ کے عظیم بزرگ خواجہ فضل الدین کلیامی ؒ کے دربار کلیام شریف میں حاضر ی دی اور ملکی سلامتی و امن کے لیے خصوصی دعاء کی علاوہ ازیں انہوں نے سجادہ نشین ساہیں شعبان فرید سے بھی ملاقات اور الیکشن کمپین کے دوران ان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کر نے پر ان کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پرملک کے نامور صحافی خوشنود علی خان ، پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری محمد عظیم ،فوکل پر سن تحصیل کلر سیداں راجہ ثقلین آف ممیام ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑ یال ، انجینر راجہ بلال آف بنگیال ، راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ، سردار شاہد آف پلوٹ ،ڈاکٹر وسیم نواز کیانی بھی موجود تھے ۔

سول ڈیفنس کہوٹہ کے آفس کے حاطے میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گے

Tree plantation function held at civil defence office building 

سول ڈیفنس کہوٹہ کے آفس کے حاطے میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے گے ۔انچارج سول ڈیفنس کہوٹہ ساجد مہناس ،پوسٹ وارڈ ن عبدالشکور کھٹر ،ملک منیب ثاقب اور عدیل امتیاز قریشی نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم نہ صرف جنگلات کے اہم ترین کردار میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ غربت کے خاتمہ میں بھی مدر گار ثابت ہوتی ہے۔پاکستان میں آبادی کے اضافہ کی وجہ سے جہاں دیگر کئی مسائل ہیں وہاں ماحولیاتی آلودگی بھی ایک سنگین مسلہ بنتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگلات صرف ایکو سسٹم سروس ہی نہیں مہیا کرتے بلکہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدر دیتے ہیں۔ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہمیں نئے اگائے جانے والے پودوں کی مکمل دیکھ بھال کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے لیکن اس سے زیادہ اہم کام ان کی دیکھ بھال ہے تا کہ یہ مکمل طریقے سے نشوونما پا کر شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں۔

اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی نگرانی میں آپریشن، 3منشیات فروشوں کو دھر لیا

Three drug dealers arrested by Kahuta police 

اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی نگرانی میں آپریشن، 3منشیات فروشوں کو دھر لیا۔ ملزمان سے 10لیٹر شراب 1100 گرام چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ نے منشیات فروشوں کے خلاف دو مختلف کاروائیوں کے دوران نڑھ اور مچھلی چوک کہوٹہ چھاپہ مار کر عنصر علی ولد علی احمد سے 10لیٹر شراب جبکہ سخاوت علی ولد محمد سلمان سے 1100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ عوام علاقہ کی پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کی تعریف۔ جبکہ ایک اور کاروائی میں کہوٹہ پولیس نے جواریوں کو رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تھانہ کہوٹہ پولیس کا مرغوں کی لڑائی پر چھاپہ جواریوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیاپولیس تھانہ کہوٹہ کو اطلاع ملی کہ کلر روڈ پر جواریو ں نے مرغوں کی لڑائی شروع کروا رکھی ہے۔ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ اور صلاح الدین، ابرار ساکن تھوہا خالصہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button