DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; M Sagheer appeals after his land is being taken over by men who murdered his father in village Ghassar

والد کے قاتلوں نے قیمتی اراضی پر قبضہ کر لیا 35سال سے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

والد کے قاتلوں نے قیمتی اراضی پر قبضہ کر لیا 35سال سے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور غریب محنت کش بااثر افراد کے خوف سے ضلع چھوڑنے پر مجبور وزیراعظم ،چیف جسٹس اور صدر پاکستان سے معاملہ کا نوٹس لینے اور قبضہ ختم کرانے کی اپیل محمد صغ یر ولد فضل حسین نے وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان اور صدر عارف علوی کو دی گئی درخوست میں کہا ہے کہ وہ گوجرخان کے علاقہ گھسرور کا رہائشی ہے 1980ء میں علاقہ کے ایک بااثر شخص نے اس کے والد کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی تھی اس واقعہ کی رپورٹ تھانہ گوجرخان میں درج ہے ملزم پارٹی نے صلح کیلئے بھاری رقم کی آفر بھی کی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا جس پر انہوں نے علاقہ میں ہمار اجینا حرام کر دیا اور ہماری زمین پر قبضہ کر لیا قبضہ گروپ کے خوف سے ہم آبائی علاقہ چھوڑ کر دینہ منتقل ہوگئے عرصہ 35سال سے قانونی طریقہ سے اپنے حق کیلئے متعلقہ سرکاری اداروں کے دفاتر کی خاک چھان رہا ہوں لیکن شنوائی نہیں ہورہی محمدصغیر نے وزیراعظم سمیت اعلیٰ ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کی زمین پر قبضہ کرنے والوں کیخلا ف قانون کو حرکت میں لایا جائے اور اسے انصاف فراہم کیا جائے

 

Show More

Related Articles

Back to top button