Dog fight in Kallar Seydan, Police intruppted the venue
کلر سیداں کے علاقے میں کتوں کا دنگل ،پولیس کی مداخلت سے پروگرام ادھورا رہ گیا
کلر سیداں کے علاقے میں کتوں کا دنگل ،پولیس کی مداخلت سے پروگرام ادھورا رہ گیا کوئٹہ ،جھنگ ، فیصل آباد ،سرگودھا ،سیالکوٹ اور دیگر اضلاع سے آنے والے شوقینوں کو شدید مایوسی۔تفصیلا ت کے مطابق گاؤں چکڑالی بدھال تحصیل گوجرخان کے منتظمین نے کلر سیداں کی یونین کونسل سموٹ کے گاؤں ہر دو چکیال میں کتوں کے ایک دنگل کا انعقاد کیا تھا جس میں ملک کے طول وعرض سے لوگ شریک ہوئے ،تقریب میں چیئر مین یونین کونسل سموٹ راجہ علی اصغر اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے ابھی صرف چھ کتوں کا دنگل ہی ہوا تھا کہ پولیس کی جانب سے وہاں موجود لوگوں کو ٹیلیفون کال کر کے بتایا گیا کہ آپ یہ پروگرام ختم کر دیں چھاپہ پڑنے والا ہے جس کے بعد کلر سیداں پولیس کے اہلکاروں نے مذکورۃ جگہ پر پہنچ کر ایک ٹیلے پر کھڑے ہو کے شور مچایا جس پر وہاں موجود لوگ فرار ہو گئے اور اس دوران دور دراز اور دیگر اضلاع سے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازں اے ایس پی سعودخان ایک سڑک پر ناکہ بندی کر کے کھڑے ہو گئے اس دوران انہوں نے ایک گاڑی میں موجود افراد اور ایک کتے کو حراست میں لے کر کلر سیداں تھانے میں منتقل کر دیا جہاں سے بعد ازاں زیر حراست تمام افراد کو کتے سمیت چھوڑ دیا گیا اس طرح کتوں کے نام پے ہونے والا دنگل افرا تفری کے بعد اپنے بدترین انجام کو پہنچ گیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں پانچویں کلاس کے سالانہ امتحانات میں انگلش کا پرچہ حل کرنے میں امیدواروں کو سخت تکلیف دہ صورتحال کا سامنا
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں پانچویں کلاس کے سالانہ امتحانات میں انگلش کا پرچہ حل کرنے میں امیدواروں کو سخت تکلیف دہ صورتحال کا سامنا رہا۔ہفتہ کے روزسکول میں سر سبز و شاداب پاکستان کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سمیت محکمہ صحت و تعلیم کے آفسران،محکمہ مال اور محکمہ پولیس کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ سکول کے بچوں سے ڈھول بجوا کر مہمانوں کا استقبال کیا جاتا رہا جس کی وجہ سے کمرہ امتحان میں موجود طلبہ و طالبات کو سوال حل کرنے میں خلل پیدا ہوتا رہا اور اس دوران کسی بھی ذمہ دار شخص کو یہ احساس پیدانہ ہوا کہ سکول میں امتحانی سنٹر بھی قائم ہے جہاں پانچویں کلاس کے امیدوار امتحان دینے میں مصروف ہیں۔
جنگلات صرف ایکو سسٹم سروس ہی نہیں مہیا کرتے بلکہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں
رکن پنجاب اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم نہ صرف جنگلات کے کردار میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ غربت کے خاتمہ میں بھی مدر گار ثابت ہوتی ہے۔پاکستان میں آبادی کے اضافہ کی وجہ سے جہاں دیگر کئی مسائل ہیں وہاں ماحولیاتی آلودگی بھی ایک سنگین مسٗلہ بنتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں سر سبز اور شاداب پاکستان کے حوالے سے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگلات صرف ایکو سسٹم سروس ہی نہیں مہیا کرتے بلکہ موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو بھی ختم کرنے میں مدر دیتے ہیں۔ضرور ت اس امر کی ہے کہ ہمیں نئے اگائے جانے والے پودوں کی مکمل دیکھ بھال کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ہمارا قومی فریضہ ہے لیکن اس سے زیادہ اہم کام ان کی دیکھ بھال ہے تا کہ یہ مکمل طریقے سے نشوونما پا کر شہر کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معاشی کی ترقی کا انحصار جنگلات سے منسلک ہے،اگر پاکستان کے تمام افراد اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا بھی لگا دیں تو صرف ایک دن میں 22 کروڑ پودے لگ سکتے ہیں۔بنی نوع انسان سے لے کر چرند پرند اور ہر جاندار چیز کا انحصار جنگلا ت پر ہے۔درخت کاربن ڈائی اکسائیڈ جزب کر کے اکسیجن کا اخراج کرتے ہیں جو انسانی حیات کیلئے لازمی جزو ہے۔اس موقع پر سکول کی اساتذہ کے مطالبہ پر ایم پی اے نے ایک عدد ہال سمیت مزید کمروں کی تعمیر کیلئے گرانٹس فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔پی ٹی آئی کی مقامی قیادت سمیت محکمہ تعلیم،محکمہ صحت اور محکمہ مال کے علاوہ ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل اے ایس پی سعود خان اور ایس ایچ او انسپکٹر ظہیر احمد بٹ بھی موجود تھے۔تقریب کے اختتام پر ایم پی اے نے سکول کے لان میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا با ضابطہ آغاز کیا۔
ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ کی ضما نت پر ر ہا ئی ،مبارکبادوں کا سلسلہ جاری
مسلم لیگ ن کے ر ہنما ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ کی ضما نت پر ر ہا ئی کے مو قع پر جمعہ کے ر و ز مسلم لیگ ن پنجا ب کو نسل کے ممبر شیخ ند یم ا حمد،مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کے ر ہنما شیخ حسن سر ا ئیکی،سا بق کو نسلر صو بید ا ر غلا م ر با نی،صد ر مسلم لیگ ن یو سی غز ن آ با د ما سٹر عبد ا لمجید،مسلم لیگی ر ہنما سا جد علی مر ز ا،محمد عد نا ن نے ا ن کے آ فس ا ڈ یا لہ ر و ڈ ر ا و لپنڈ ی جا کر مبا ر کبا د د ی ا س مو قع پر ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ نے کہا کہ مو جو د ہ د و ر حکو مت میں مہنگا ئی کا سیلا ب آ گیا ہے عا م آ د می کی ز ند گی مشکل ہو تی جا ر ہی ہے ا و ر بے ر و ز گا ر ی ا پنے عر و ج پر ہے جس کی و جہ سے حکو مت عا م آ د می کو ر یلیف د ینے میں نا کا م ہے حکو مت کو گر ا نے کی ضر و ر ت نہیں و ہ خو د ہی ا پنے بو جھ تلے د ب جا ئے گی۔ا س مو قع پر ا نجنیئر قمر ا لا سلا م ر ا جہ کو پھو لو ں کا گلد ستہ پیش کیا گیا۔
شیخ ر شیدمسلم لیگ ن کے قا ئد میا ں نو ا ز شر یف،میا ں شہبا ز شر یف کے خلا ف بیا ن با ز ی کر کے ا پنا قد ا و نچا کر نے کی کو شش نہ کر یں
مسلم لیگ ن پنجا ب کو نسل کے ممبر شیخ ند یم ا حمد،مسلم لیگ ن یو تھ و نگ کے کو ا ر ڈ ینٹر شیخ حسن سر ا ئیکی نے کہا ہے کہ شیخ ر شیدمسلم لیگ ن کے قا ئد میا ں نو ا ز شر یف،میا ں شہبا ز شر یف کے خلا ف بیا ن با ز ی کر کے ا پنا قد ا و نچا کر نے کی کو شش نہ کر یں مسلم لیگ ن کے قا ئد ین کے خلا ف آ ئے د ن میڈ یا پر ا ن کی بیا ن با ز ی ا ن کی سیا سی بصیر ت کا ثبو ت ہے ا نہو ں نے کہا کہ میا ں نو ا ز شر یف ا و ر میا ں شہبا ز شر یف کے سا تھ بیٹھنے و ا لا سیا سی مسا فر آ ج ا س کے منہ سے ا ن کے خلا ف بیا ن با ز ی سے ر ا و لپنڈ ی کی عو ا م با خو بی جا ن گئے ہیں کہ د ر خت کی ہر ٹہنی پر بیٹھنے و ا لا سیا سی مسا فر ا س منہ سے بیا ن با ز ی کر ر ہا ہے ا نہو ں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی کی قیا د ت کو بہت جلد ا حسا س ہو جا ئے گا کہ ا ن کی ا س بیا ن با ز ی کے بعد پی ٹی آئی کو کسی ا و ر د شمن کی ضر و ر ت نہیں ر ا و لپنڈ ی کی عو ا م نے میا ں نو ا ز شر یف کو چھو ڑ نے کی و جہ سے عو ا م پہلے مستر د کر چکی ہے ا ب پھر و ہ مسلم لیگ ن کی قیا د ت کے خلا ف بیا ن با ز ی کر کے ا پنا سیا سی قد بڑ ھا نے کی نا کا م کو شش کر ر ہے ہیں۔
اظہار تعزیت
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان ،چوہدری توقیر اسلم نے دوبیرن کلاں جا کر پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ شکیل کیانی سے ان کے بہنوئی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔