DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Robbery committed in village Kahli Dhamnoa

محمد یونس ولد یوسف داخلی کاہلی دھمنوہا کی کلر سیداں پولیس کو درخواست

محمد یونس ولد یوسف داخلی کاہلی دھمنوہا نے کلر سیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ حسب معمول گھر کے دیگر افراد کے ہمراہ سوئے ہوئے تھے کہ رات 11:45بجے کے قریب گھر کے باہر کسی کے قدموں کی آواز آئی تو میرا بیٹا شہزاد دروازہ کھول کے باہر نکلا تو وہاں چھ ملزمان موجود تھے جنہوں نے میرے بیٹے کو قابو کر لیا اور کمرے کے اندر لے آئے دو ملزمان نے ہمیں ایک جگہ جمع کر دیا اور باقی چار ملزمان گھر کی تلاشی لیتے رہے ملزمان چھ جوڑیاں طلائی کانٹے ،سات عدد انگوٹھیاں ، چا ربالیاں ، ایک عدد برسلٹ اور تیس بور پستول چھ موبائل فونز اور 63ہزا ر روپے کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے ۔کلر سیداں پولیس نے زیر دفعہ 395مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Kallar Syedan; A Robbery has been committed in village Kahli Dhamnoa at the residence of Mohammad Younis, According to the family six men burst in to their home at midnight and robbed the family of all the cash, jewellery and goods. Police report has been registered at Kallar police station.

پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی مسلسل مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے ,  راجہ خرم پرویز

Inflation has risen on PTI taking over the administration 

پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے لوگوں کو دودھ اور شہد کی نہریں بہانے اور تمام مسائل چٹکی میں حل کرنے کے وعدوں کے ساتھ گمراہ کیا تھا اب یہ ناکامی پر شرمندہ ہونے کی بجائے مخالفین کی کردار کشی میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی مسلسل مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے نے لوگوں کی کمر توڑ دی تمام اشیائے روز مرہ کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں اور حکمران حالات کو بہتر بنانے کے بجائے اپوزیشن کی کردار کشی میں مصروف ہیں ۔یہ کل کی طرح آج بھی حکومت میں ہوتے ہوئے کنٹینر کی زبان بول رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی آئی ایم ایف سے معاملات طے ہونا باقی ہیں جس کے بعدمہنگائی میں مذید اضافہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں پہلے چھ ماہ میں ہی انہیں ووٹ دینے والے اور لانے والے بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔

ڈھیری مرزیاں سکرانہ کے مرزا شباب صابر کے فرزند مرزا محمد نفیس اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Mirza Nafees Akhtar celebrated in Deri Mirzian, Sakrana

ڈھیری مرزیاں سکرانہ کے مرزا شباب صابر کے فرزند مرزا محمد نفیس اختر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز، سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان، راجہ شاہ رخ ، محمد اعجاز بٹ، چیئر مین زبیر کیانی، چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین سید راحت علی شاہ، راجہ قمر مسعود، محمد تاج کیانی، نثار کیانی، سلطان پرویز کیانی، راجہ جاوید اختر لنگڑیال ،راجہ شکیل کیانی، راجہ گلفراز احمد ایڈووکیٹ، نور الٰہی نوری ، عاطف اعجاز بٹ، شیخ قلب عباس، زین العابدین، راجہ طارق امجد،عمیر کیانی اور دیگر نے شرکت کی ۔

کلر سیداں کے راجہ شاہد محمود گرداور کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا

Raja Shahid Mahmood elected deputy gen sec revenue officers 

آل پاکستان انجمن پٹواریان کے اجلاس میں نئے عہدے داروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ، چیچہ وطنی کے چوہدری عبدالمجید بٹ کو اتفاق رائے سے صدراور کلر سیداں کے راجہ شاہد محمود گرداور کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ،چیف آرگنائزرملک زاہد افضل آرائیں ملتان ،سرپرست اعلی اسد اللہ مری بلوچستان ، جنرل سیکرٹری سید مکمل حسین شاہ نوشہرہ جبکہ چوہدری اسد علی کو وائس چیئر مین مجلس عاملہ منتخب کیا گیا۔اجلاس میں وزیر آباد کے چوہدری شاہد عنصر گورائیہ کو انجمن پٹواریاں پنجاب کا صدر اور کلر سیداں سے چوہدری جمیل اختر کو صوبائی تنظیم کا سینئر نائب صدر نامزد کیا گیا۔اجلاس میں سابق صدر صوفی بشیر خان اور دیگر عہدیداران کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔

سابق رکن ضلع کونسل صوبیدار مقصود علی ،ماسٹر نجابت علی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی

Sister of Late Subaidar Maqsood Ali passed away in Nala Musalmana

سابق رکن ضلع کونسل صوبیدار مقصود علی ،ماسٹر نجابت علی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ نلہ مسلماناں میں ادا کی گئی جس میں حاجی محمد شریف نقشبندی، میجر راجہ محمد جاوید، میجر محمد فاروق، راجہ محمد زرین، ڈاکٹر توقیر مقصود، کونسلرز، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 

تعزیت

پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری راجہ خرم پرویز ،راجہ شاہ رخ پرویز ،محمد اعجازبٹ ، ماسٹر تصور حسین نے اندرون شہر راجہ طالب راجپوت کے گھر جا کر ان کے چچا راجہ محمد جاوید اور ماسٹر محمد تاج سے ان کے خسر کی وفات پر دلی تعزیت کی اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button