Kallar Syedan; Armed robbery committed in village Manjhar, Samot
کلر سیداں کی یونین کونسل سموٹ کے گاؤں منجھاڑ میں ڈکیتی کی واردات میں چھ مسلح ملزمان اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے
کلر سیداں کی یونین کونسل سموٹ کے گاؤں منجھاڑ میں ڈکیتی کی واردات میں چھ مسلح ملزمان اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت کرنے پر 25 سالہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔تفصیلات کے مطابق چھ مسلح ملزمان رات ایک بجے محمد یونس کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر کمروں کی تلاشی لینی شروع کر دی اورایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی،سات تولے طلائی زیورات، چھ عدد موبائل فونز،کمبل ،چادریں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
Kallar Syedan; Armed robbery was committed at the residence of Mohammad Younis in village Manjhar, Samot. Six armed men burst in to the home and fled with cash, jewellery and goods.
میاں محمد نواز شریف کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے,انجنیر قمر الاسلا م راجہ
Engineer Qamar Ul Islam pledges to stick with Mian Nawaz Sharif
مسلم لیگ ن کے رہنما انجنیر قمر الاسلا م راجہ نے کہا ہے کہ وہ میاں محمد نواز شریف کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے قید و بند کی صعوبتیں اپنی جماعت اور قیادت سے دور نہیں کر سکتیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام اپنی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں آنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئر مین بلدیہ شیخ عبدالقدوس، ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین کے علاوہ چوہدری نعیم بنارس، قاضی حماد یاسر، مسعود احمد بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے ۔انجنیر قمر الاسلام راجہ نے کہا کہ انہوں نے اختیارات سے تجاوز کیا نہ ہی کوئی غلط کام کیا صاف پانی کیس میں ملک کے 17کروڑ روپے بچائے اور یہ عمل جرم بن گیا۔میاں شہباز شریف نے کبھی میرے کام میں مداخلت نہیں کی میری قیادت نے مجھے انتخابات میں امیدوار نامزد کیا تو مجھے گرفتار کر لیا گیا نیب نے ایک ایسے سیل میں رکھا جس میں چکا چوند تیز روشنیوں کے علاوہ وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا تھا ننگے فرش پر چٹائی اور ایک کمبل دیا گیا ایک عدد پرانا کپ اور ایک پلیٹ دی گئی جس میں چائے اور سالن دیا جاتا تھاسات ماہ میں کبھی گھر کا کھانا نہیں کھایا نیب نے جاسوسوں جیسا سلوک روا رکھا ۔
لائن سپرنٹنڈنٹس قاضی جاوید ظفر اور فضل ربی کو گریڈ 16 میں ترقی
Line superintendent Qazi Javed Zaffar and Fazal Rabbi promoted to grade 16
آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں میں تعینات لائن سپرنٹنڈنٹس قاضی جاوید ظفر اور فضل ربی کو گریڈ 16 میں ترقی دے گئی جس کے بعد لائن سپرنٹنڈنٹ قاضی جاوید ظفر کو آئیسکو سب ڈویژنل کلر سیداں اور چوآ خالصہ کے سب ڈویژن آفیسر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایس ڈی او (واپڈا) کلر سیداں اشتیاق گوندل کورس کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں جبکہ ایس ڈی او چوآ خالصہ قاضی منظور کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ادھر پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کلر سیداں کے چیئرمین محمد وسیم،سینئر نائب صدر سجاد احمد،جنرل سیکرٹری قزافی،جوائنٹ سیکرٹری کامران بھٹی اور ایڈمن اسسٹنٹ ارشد عنایت مرزا اور دیگر سٹاف نے قاضی جاوید ظفر اور فضل ربی کو اگلے گریڈ میں ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔
نجی ادارے کی سالانہ تقریب
نوجوان صحافی شیخ شبیر ثانی نے کہا ہے کہ ذمہ دارانہ صحافت دور حاضر کی اشد ضرورت ہے جدید اور معیاری صحافت کے ذریعے ہی قومی مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ادارے کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے محمد ظریف راجا ،شیخ حسن سرائیکی ، شیخ توقیر احمد، پی ٹی آئی کے حافظ سہیل اشرف، سید جنید عباس شاہ، عاقب علی ، راجہ ارسلان کے علاوہ مقامی صحافیوں اکرام الحق قریشی ، جاوید چشتی، عابد زاہدی، دل نواز فیصل ،قیصر ادریسی، راجہ محمد فیصل ، کاشف علی ، ساجد جنجوعہ ، راجہ سکندر فیاض اور دیگر بھی موجود تھے ۔سید حامد علی شاہ نے دعا کرائی اور کیک کاٹا۔
تعز یت
پر یس کلب کلر سیداں کے عہدیداران ا کر ا م ا لحق قر یشی،چو ہد ر ی عا مر کمبو ہ،ر ا جہ محمد سعید،جا و ید چشتی،ثا قب شبیر شا نی،محمد جا و ید اقبا ل،پر و یز ا قبا ل،شہبا ز ر شید،محمد شبیر،محمد جا و ید،ا مجد بگھا ر وی نے کہوٹہ کے معروف صحافی و سیاسی و سماجی رہنما راجہ گلشن ضمیر کے انتقال پرر ا جہ عمر ا ن ضمیر،ر ا جہ عثما ن ضمیر سے دلی تعز یت کا ا ظہا رکیا ہے ۔