پیپلز پارٹی سٹی گوجرخان کے نامزد جنرل سیکرٹری محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل کا عہدہ ایک ذمہ داری کا عہدہ ہے پیپلز پارٹی سٹی گوجرخان و تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی، راولپنڈی ڈویژن ، پی پی پنجاب کی قیادت اور راجہ پرویز اشرف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس قابل سمجھا کہ پارٹی کو شہر گوجرخان میں منظم اور فعال بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کروں ، محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عہدیداری کی سیاست ہمارے گھر کی پہچان نہیں ہمیں فخر ہے کہ والد بزرگوار محترم نے 1969 میں پارٹی جوائن کی وہ دن اور آج کا دن ہم پارٹی سے نظریاتی طور پر وابستہ تھے ، ہیں اور رہیں گے برادر اکبر عبدالرحمان مرزا کا کردار جیالوں اور قیادت کے سامنے ہے ، جرات مندی دلیری بہادری معاملہ فہمی سیاسی بصیرت شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خاندان اور برادر اکبرسے سیکھی ، شہر گوجرخان کے تمام جیالے تما م عہدیداران اور تمام برادریاں میرے لئے محترم و مکرم ہیں میں انشاء اللہ سٹی ، تحصیل ، ڈسٹرکٹ ڈویژن پنجا ب اور راجہ پرویزاشرف ، بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری کی قیادت میں جیالوں کا کھویا مقام جیالوں کو دلوانے میں کردار ادا کروں گا ، عہدہ میرے پاس پارٹی کی امانت ہے اب زیادہ ذمہ داری عائد ہوگئی ہے ہمارا گھرانہ سرور اینڈ شریف حویلی کی در و دیوار اس بات کی گواہ ہے شہر و تحصیل کے جیالے اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم 30 نومبر کے حوالے سے یو م تاسیس، 4اپریل بھٹو شہید کی برسی ، 5 جنوری یوم پیدائش بھٹو ، 21 جون شہید بی بی کی سالگرہ، 27 دسمبر شہید بی بی کا یوم شہادت، 5 جولائی یو م سیاہ، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا یوم پیدائش بغیر کسی عہدے کے گزشتہ پچیس سال سے سرور اینڈ شریف حویلی میں منا رہے ہیں اور جب تک زندہ ہیں بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی کے ساتھ وفا نبھاتے رہیں گے، میں پوری ایمانتداری دیانتداری اور پوری صلاحیت سے پارٹی کو منظم کرنے جیالوں کی عزت بحال کرنے، راجہ پرویز اشرف بلاول بھٹو اور مجید نظامی کے مرد حر آصف زرداری کی قیادت میں مملکت خداداد پاکستان سے غربت جہالت ناانصافی کے خاتمے اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر پارٹی کو ناقابل تسخیر قوت میں تبدیل کروں گا۔
Gujar Khan; Mohammad Ramzan advocate has been nominated for PPP city Gujar Khan General secretary, speaking to journalist in Gujar Khan he thanked Raja Parvez Ashraf for his support.