Sakot; State life employees hold protest sales field officer job is axed
اسٹیٹ لائف میں سیلز آفیسر کیڈر بحال کیا جا ئے، فیلڈفورس کا مطالبہ
اسٹیٹ لائف کی فیلڈ فورس کا معاشی قتل بند کیا جائے، انتظامیہ سیلز آفیسر کیڈرکے خاتمہ کا نوٹیفیکشن فی الفور واپس لے، ورنہ احتجاج کا سلسلہ جا ری رہے گا، ان خیالات کا اظہار ایریا منیجر ز جاوید اختر ملک، راجہ محمد فیاض اور چوہدری محمد فاروق، اکرم آیاز اور سیلزمنیجرز انوار الحق راجہ، طاہر اقبال، راجہ انعام الحق ، حافظ راجہ محمد شکیل، ارشد کیانی اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ سیلز آفسیر کیڈر اسٹیٹ لائف میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے ۔اگر اس کیڈر کو سرے سے ختم کر دیا گیا تو اسٹیٹ لائف کا کاروبار نصف سے بھی کم ہو جائے گا۔اسٹیٹ لائف اس وقت وہ ادارہ ہے جو حکومت کو اربوں روپے منافع دے رہا ہے اور اس میں بڑھا ہاتھ فیلڈ فورس کا ہے۔اس ادارے کو بچے کی طرح پالنے والی فیلڈ فورس کا معاشی قتل کسی صورت قبول نہیں۔ دریں اثنا کلرسیداں سے فیلڈ فورس کی بڑی تعداد نے اسٹیٹ لائف راولپنڈی ذون کے احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جہاں پر فیلڈ فورس کی ہڑتال کی وجہ سے کیش کا ونٹر خالی پڑے رہے ۔ احتجاج میں ایر یا منیجرز ایسوسی ایشن اور فیلڈ فورس ایسوسی ایشن نے حصہ لیا۔انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونا والا لیٹر واپس نہ ہونے کی صورت میں بدھ کے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔