DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Stalls union leader meets with MPA Ch Javed Kausar

ھوکھا یونین کے صدر سعادت حسین نومی بٹ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ بلدیہ آفس میں چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے ملاقات

کھوکھا یونین کے صدر سعادت حسین نومی بٹ نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ بلدیہ آفس میں چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ممبر صوبائی اسمبلی، غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان، شاہد صراف چیئرمین بلدیہ، خواجہ نعیم قیوم وائس چیئرمین ، راجہ سہیل عباس کیانی چیئرمین تجاوزات کمیٹی سے ملاقات کی اور کھوکھا والوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا بالخصوس بجلی کے ٹرانسفارمر اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا جس پر ان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی اس موقع پر شہزادہ خان ، خواجہ امیرزمان، خواجہ اعجاز ودیگر بھی موجود تھے مسائل سننے اور حل کرنے کی یقین دہانی پر صدر نومی بٹ نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا

گوجرخان، پی پی پی سٹی تنظیم اور پی وائی او کے متعدد عہدیداران نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے

PPP members hand over their resignation in Gujar Khan

گوجرخان، پی پی پی سٹی تنظیم اور پی وائی او کے متعدد عہدیداران نے اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے کارکنوں کی عزت اور مقامی قیادت سے نالاں ہو کر استعفے دیے گئے جلد ہی تمام حقائق پریس کانفرنس کے ذریعے سامنے لائیں گے مزید استعفے آج بھی دیے جائیں گے پی پی پی سٹی جنرل سیکرٹری راجہ عمران کامی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے عہدہ سٹی جنرل سیکرٹری سے استعفیٰ دے دی اہے اور دیگر عہدیداران خاقان بابر کیانی سینئر نائب صدر راجہ ربنواز نائب صدر شاہد علی صدر پی وائی او طارق محمود صراف سابق کونسلر خواجہ عبدالقیوم نائب صدر نوید احمدسیکرٹری اطلاعات یاور قریشی نائب صدر پی وائی او نے بھی اپنے عہدوں سے استعفے دے دیے ہیں عمران کامی نے کہا کہ پارٹی کی مقامی قیادت کا کارکنوں سے رویہ پر احتجاجاً استعفے دیے ہیں کارکنوں کو پارٹی کے اندر عزت اور مقام دیا جائے آج مزید استعفے آئیں گے اور پریس کانفرنس کر کے تمام حقائق منظر عام پر لائیں گے

ڈاکٹر محمد ادریس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا

Dr M Idris appointed medical superintendent at THQ hospital

صوبائی محکمہ صحت نے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا ان کے پاس ایم ایس کا عارضی چارج تھا اٹھارویں سکیل کے ڈاکٹر محمد ادریس کا شمار محکمہ صحت کے سینئر اور محنتی افسران میں ہوتا ہے ان کے پیش رو ڈاکٹر سہیل اعجاز کی اٹک ہیلتھ اتھارٹی میں بطور چیف ایگزیکٹو تعیناتی کے باعث مذکورہ سیٹ خالی ہوئی تھی گوجر خان کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈاکٹر محمد ادریس کی بطور ایم ایس تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے

سید آل عمران کی تازہ تحقیقی و تاریخی کتاب “ہمارا گوجرخان “رومیل پبلشرز اور مراسم کے اشتراک سے شائع ہوگئی

Syed Al Imran publishes his new book

خطہ پوٹھوہار کے نامور شاعر ادیب محقق اور پوٹھوہار کشمیر ڈائیلاگ اینڈ ریسرچ سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید آل عمران کی تازہ تحقیقی و تاریخی کتاب “ہمارا گوجرخان “رومیل پبلشرز اور مراسم کے اشتراک سے شائع ہوگئی ہے گزشتہ روز سید آل عمران نے پوٹھوہار پریس کلب میں صحافیوں کو اپنی کتاب پیش کی 

سکول اینڈ کالج سسٹم ریلوے روڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

Kashmir Solidarity day celebrated in Gujar Khan

بھارت دہشتگر ہے، کشمیر جل رہا ہے بھارتی درندگی عروج پرہے پاکستانیوں کے دل کشمیر کے ساتھ دھڑک رہے ہیں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی روشنی سکول اینڈ کالج سسٹم ریلوے روڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب طلباء و طالبات نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اظہار یکجہتی کیا مقررین پیرزادہ سید تصور حسین شاہ، جاوید کوثر ایم پی اے، چوہدری ساجد ایم پی اے، شہزادہ خان، راجہ جواداحمد،الحاج اخلاق ارشد، رفعت محمود مرزا، ڈاکٹر وقار بٹ، سعد بن وقار، عثمان شکیل،قاری ارشد عباسی سمیت طلباء و طالبات اور والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button