DailyNewsGujarKhanHeadline

Police case have been registered for the murder of Nadeem in Gujrakhan

گوجرخان نواحی قصبہ مسہ کسوال میں گزشتہ رات قتل ہونے والے نوجوان کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج

گوجرخان نواحی قصبہ مسہ کسوال میں گزشتہ رات قتل ہونے والے نوجوان کی ایف آئی آر والدہ کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کرلی گئی تفصیلات کے مطابق جمیلہ بیگم بیوہ راجہ افتخار سکنہ موضع متیال نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دو بیٹوں راجہ ندیم اور وسیم افتخارکے ہمراہ رہتی ہوں گزشتہ شام میرے دونوں بیٹے موٹر سائیکل پر گوجرخان شہر کسی کام کے لئے گئے، تقریبا سوا سات بجے میرے بیٹے وسیم نے بذریہ فون مجھے اطلاع دی کہ ریلوے لائن کے نزدیک پلی پر دو نامعلوم اشخاص نے ہمیں روک کر فائرنگ کی اور ندیم کو فائر لگ گئے ہیں جو شدید زخمی ہے اس اطلاع پر میں ، محمدقاسم رشید،غلام مصطفی کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ میرا بیٹا راجہ ندیم شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ وسیم سخت گھبرایا ہوااور سکتے کی حالت میں تھا ، راجہ ندیم کو زخمی حالت میں لیکر ٹی ایچ کیوہسپتال گوجر خان لا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

گوجرخان لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش میں گرفتار دو پولیس ملازمین تھانہ گوجرخان سے فرار

گوجرخان لڑکے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش میں گرفتار دو پولیس ملازمین تھانہ گوجرخان سے فرار پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو تھانہ کے حوالات میں ند کرنے کی بجاے تفتیشی آفیسر کے کمرے میں بٹھائے رکھا موقع ملتے ہی دونوں فرار غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی اے ایس پی عمر عباس تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گوجرخان میں پولیس کانسٹیبلان حیدر اور رحیم کیخلاف تھانہ گوجرخان میں ہوٹل پر کام کرنے والے لڑکے طارق کی طرف سے ایف آئی آر درج تھی کہ ان دونوں پولیس ملازمین نے میرے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی پولیس ن دونوں کو گرفتار کر کے تھانہ میں حوالات میں بند کرنے کی بجائے تفتیشی آفیسر کے کمرے میں رکھا تھا گزشتہ دن دونوں موقع ملنے پر فرار ہوگئے اے ایس پی عمر عباس نے بتایا کہ دونوں کی دوباری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں غفلت برتنے والے پولیس ملازمین کیخلاف بھی کارروائی ہوگی

محمد شفیق مرزا کی والدہ محترمہ اور ان کے تایا انجینئر عاشق حسین کی رسم چہلم گزشتہ روزادا کی گئی

محمد شفیق مرزا کی والدہ محترمہ اور ان کے تایا انجینئر عاشق حسین کی رسم چہلم گزشتہ روز ان کے آبائی گھر میں ادا کی گئی رسم چہلم میں پیر گولڑہ شریف سید شاہ عبدالحق گیلانی کے پوتے سید علی جنید الحق گیلانی نے خصوصی طورپر شرکت کی رسم چہلم میں علامہ سجاد ساجد، ملک محمد نصیر، سلطان نعیم کیانی، راجہ آفتاب احمد، راجہ انور سعید، مرزا سلطان محمود، فاروق بٹ، مرزا عبدالمتین، مرزایاسر محمود، مرزا لیاقت علی، خالد مغل، ظفر محمود سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آخر میں پیر آف گولڑہ شریف سید علی جنید الحق گیلانی نے اجتماعی دعا فرمائی

پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری

پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری، اے ایس پی شہزادہ عمرعباس ، ایس ایچ او رانا ذوالفقار کی ہدایت پر پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر کے پانچ افراد کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان رانا ذوالفقار نے بتایا کہ پولیس نے دوران گشت ابرار احمد سے دوکلودوسو گرام چرس ، خالد وسیم سے ڈیڑھ کلو چرس،زاہد سے تین سو گرام چرس ، عامر سہیل سے تین سو گرام چرس اور عدنان سے دس لیٹر شراب برآمد کر کے ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ایس ایچ او رانا ذوالفقار نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور مہم جاری ہے عوام کو چاہیے کہ گوجرخا ن سے منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس سے تعاون کریں گوجرخان سے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے

 

گوجرخان شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال ،عملہ صفائی کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے گندگی کے ڈھیروں کو آگ لگا کر آلودگی پھیلا رہا ہے

وجرخان شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال ،عملہ صفائی کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بجائے گندگی کے ڈھیروں کو آگ لگا کر آلودگی پھیلا رہا ہے ،زہریلا دھواں گلے اور سانس کی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کی صورتحال کوبہتر بنایا جائے تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے ،گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہروقت پڑے رہتے ہیں بدبو اور تعفن کے باعث آبادی مکینوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے ،کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کیلئے رکھی گئی ڈسٹ بن میں کئی کئی روز کوڑا پڑا رہتا ہے جس کو عملہ صفائی اٹھانے کی بجائے وہی آگ لگا دیتا ہے جس کے باعث اٹھنے والا زہریلا دھواں بیماریوں کا باعث بن رہا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے

تعزیت

حاجی ریاض احمد پٹواری کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری ،راجہ قیصر ایڈووکیٹ، چوہدری ضیافت حسین، راجہ غضنفر، نصراللہ خان ودیگر نے ان کی رہائش گاہ ونیکے تارڑ حافظ آباد جا کراظہار تعزیت اورمرحومہ کیلئے مغفر ت کی دعا کی ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button