DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Two brothers from village Matiyal shot by unknow gunman, one dead

موضع متیال نے تھانہ گوجرخان میں,راجہ ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق

جمیلہ بیگم زوجہ راجہ افتخار سکنہ موضع متیال نے تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ میں موضع متیال کی رہائشی ہوں اور اپنے دو بیٹوں راجہ ندیم اور وسیم کے ہمراہ رہتی ہوں گزشتہ شام میرے دونوں بیٹے موٹر سائیکل پر گوجرخان شہر کسی کام کے لئے گئے۔ تقریبا سوا سات بجے میرے بیٹے وسیم نے بذریہ فون مجھے اطلاع دی کہ ہم دونوں بھائی گوجر خان سے واپس گھر آ رہے تھے کہ ریلوے لائن کے نزدیک پلی کے اوپر دو نامعلوم اشخاص نے ہمیں روک کر فائرنگ کی اور ندیم کو فائر لگ گئے ہیں جو شدید زخمی ہے اس اطلاع پر میں نے محمدقاسم رشیدغلام مصطفی کے ہمراہ فوراً موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ میرا بیٹا راجہ ندیم شدید زخمی حالت میں اپنے موٹر سائیل کے ساتھ روڈپر گرا پڑا تھا جبکہ وسیم سخت گھبرایا ہوا رو رہا تھا اور سکتے کی حالت میں تھا قاسم رشید وغیرہ کی مدد سے راجہ ندیم کو زخمی حالت میں لیکر ٹی ایچ کیوہسپتال گوجر خان لا رہے تھے کہ راجہ ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے نا معلوم ملزمان نے میرے بیٹے کو نا معلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے

Gujar Khan; Jamila Begum wife of Raja Iftikhar of village Matial has registered a police report at Gujar Khan police station , in which she alleged that her two son Raja Nadeem and Raja Waseem were traveling home and were stopped on gun point at Railway line near bridge and shot. Raja Nadeem died from injuries he received from gun shot.

گوجرخان تحصیل کچہری کے سامنے خاتون قتل کیس کا فیصلہ

Tariq Mahmood given death sentence for murdering his wife at Gujar Khan court 

 گوجرخان تحصیل کچہری کے سامنے خاتون قتل کیس کا فیصلہ، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ملزم خاوند طارق محمود کو سزائے موت،تین سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، مدعی کی طرف سے معروف قانون دان راجہ ذوالقرنین بھٹی،محسن صغیر بھٹی پیش ہوئے تفصیلات کے مطابق 23 دسمبر 2017 کو ملزم طارق محمود نے گھریلو ناچاقی پر کچہری کے سامنے اپنی بیوی خالدہ طارق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جس کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں مقتولہ کے بھائی محمد ولد منگو خان کی مدعیت میں درج کیا گیا کہ اس کی بہن خالدہ کو اس کے خاوند طارق محمود نے گھریلو ناچاقی پر گوجرخان کچہری کے سامنے روڈ پر فائرنگ کر کے بیدردی سے قتل کر دیا ہے گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان چوہدری عامر ضیاء نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم طارق محمود کو سزائے موت،تین سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی

حاجی ریاض احمد پٹواری کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت

Condolences on death of wife of Haji Raiz Ahmed Patvari

حاجی ریاض احمد پٹواری کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت کا سلسلہ جاری ان کی رہائش گاہ ونی کے تارڑ حافظ آباد جا کر راجہ عزیز آف گوجرخان چوہدری حنیف راجہ احتشام قاسم قریشی راجہ مسرور راجہ نعیم نواز راجہ طالب امتیاز مہدی اسدخلیل چوہدری صابرچوہدری علی آکاش راجہ ظہیر حاجی اکرم صوفی ارشد نصیر عارف رانا احمد مسرور رانا اشتیاق شفیق گجراسلم آف بیول ٹھیکیدار اسماعیل چوہدری جاوید چوہدری ذوالفقار کونسلر ودیگر نے اظہار تعزیت اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفر ت کی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button