DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Sakot; Local community want Baghjmiri school staff shortage to be filled

بوائز ہائی سکول باغ جمیری میں اساتزہ کی کمی کو پورا کیا جا ئے۔

سکو ل کونسل اپنے خرچہ پر استاد رکھنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق باغ جمیری بوائزہائی سکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے شدید مسائل کا شکار ہے جہاں پر سکول کونسل اپنی مدد آپ کے تحت دو لیڈی ٹیچرز کو تنخواہ ادا کرتی ہے جبکہ سکول ہذا میں 4اساتذہ کی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور طلبہ نے سکول کونسل سے اساتذہ کی قلت کا ذکر کیا انھوں نے کہا کہ تعلیمی سال اپنے اختتام کو ہے لیکن سکول میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ان کا تعلیمی وقت کا ضیاع ہو رہا ہے جس پر سکول کونسل کے ممبران راجہ ثقلین ،صوبیدار محمد عارف ،انسپکٹر محمد بشیر ،فاروق اعظم، حاجی رفاقت ،محمد رمضان جنجوعہ ،محمد بشیر نے گزشتہ دو سال سے لیڈی ٹیچرز کو اپنی جیب سے تنخواہیں ادا کر رہے جس سے سکول میں ٹیچر کی کمی کو پورا کیا گیا باغ جمیری کے سکول میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے کوئی توجہ نہیں دے رہی جس کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل تاریک رہا ہے والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ باغ جمیر ی سکول میں اساتزہ کی کمی کو پورا کیا جا ے۔

Show More

Related Articles

Back to top button