DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Heavy snowfall in Narr region brings large number of visiting tourist

کہوٹہ کے نڑھ میں برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی

کہوٹہ کے نڑھ میں برف باری علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی ۔دور دراز سے لوگ خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے کہوٹہ نڑھ کی طرف روانہ ہو گے ۔برف باری کی وجہ سے کہوٹہ شہر میں سردی کی شدید لہر ۔سوئی گیس بھی عوام سے روٹھ گئی ۔عوام کا نڑھ ٹورسٹ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ ۔گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کے علاقہ نڑھ جو ایک بہت ہی خوبصورت علاقہ ہے جہاں پر بلند و بالا پہاڑ ،پانی کی آبشاریں ،سبز چیڑ کے درخت ہیں اس علاقے سے جہاں دریائے جہلم، آزاد کشمیر کا نظارہ کیا جا سکتا ہے وہاں پر کہوٹہ شہر ، اسلام آباد کا بھی نظارہ کیا جا سکتا ہے ۔

Kahuta; With the first snowfall in Kahuta region of Narr on early Monday morning, domestic tourists mainly from twin cities of Rawalpindi and Islamabad have started visiting the hills to enjoy views of snow-covered hill tops.
The number of visitors normally multiplies at the weekends at Narr hills and its adjoining areas with the first snowfall.

راجہ صغیر احمد آف مٹورکا چوہدری روشن دین کی عیادت ان کی صحت یابی کی دعا

MPA Raja Sagheer meets with Ch Roshan Din and wishes him well on his health 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رُکن صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹورکا چوہدری روشن دین کی عیادت ان کی صحت یابی کی دعا۔راجہ صغیر احمد آف مٹور نے گذشتہ روز قبل ہمراہ راجہ بابو ظفر اقبال آف ممیام اور راجہ ثقلین آف ممیام کے معروف کارو باری شحضیات چوہدری محمد ارشد ، چوہدری اشرف ، چوہدری اصغر کے والد اور چوہدری شہزاد اختر ، چوہدری وقاص اختر کے دادا بزرگ سیاسی شحضیت چوہدری روشن دین کی عیادت کے لئے اُن گھر پہنچ گئے انہوں نے چوہدری روشن دین کی عیادت ان کی صحت یابی کی دعا۔چوہدری روشن دین نے راجہ صغیر احمد آف مٹور کا شکر یہ اد اکیا ۔

کروٹ پر وجیکٹ پر جاری کام پر لے جانے والے میٹریل اور ہیوی میشنری عوام علاقہ کے لیے عذاب بن گئی

Heavy machinery on Karot project causing local villagers huge problem 

کروٹ پر وجیکٹ پر جاری کام پر لے جانے والے میٹریل اور ہیوی میشنری عوام علاقہ کے لیے عذاب بن گئی ۔کہوٹہ بیور روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ گئی ۔محکمے والے منظور شد ہ روٹ چوک پنڈوری بیور روڑ براستہ مٹور کو چھوڑ کر کہوٹہ شہر استعمال کر نے لگے جس کی وجہ سے جہاں ٹریفک کی روانی میں مسلہ درپیش آتا ہے وہاں پر ہی ڈیفنس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار معززین علاقہ سردار ایم رضاء امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بیور اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی نے محکمہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہوٹہ بیور روڈ کو تعمیر کیا جائے اور میٹریل اور میشنری لے جانے کے لیے جو روٹ منظورشدہ ہے اسی کو استعمال میں لیا جا ئے ۔ تفصیل کے مطابق سردار ایم رضاء امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل بیور اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی ستی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کہوٹہ کروٹ پرجیکٹ ایک احسن منصوبہ ہے مگر اس سلسلے میں عوام کو ایک مسلے کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جو سامان لے جا یا رہا ہے وہ براستہ چوک پنڈوری ،مٹور بیور لے جانے کے بجائے کہوٹہ بیور سٹر ک کو استعمال کیا جا رہے جس کی وجہ سے یہ سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی اور ہیوی ٹریفک گزرنے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مسلہ پیش آتا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button