DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Plans to end English classes at Primary schools in Punjab

پنجاب میں پرائمری تک انگریزی تعلیم ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے سرکاری پرائمری اسکولوں سے انگریزی نظام تعلیم ختم کرکے نئے تعلیمی سال سے کچی تا پنجم مکمل اردو نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں اردو نصاب میں تیار کر لیا گیاجس میں ردو بدل بھی کیا گیا ہے، فروری سے درسی کتب مارکیٹ میں آجائینگی جبکہ ششم سے میٹرک تک کے نصاب میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، حکومت نئے تعلیمی سال سے تمام درسی کتب سرکاری اسکولوں میں مفت مہیا کریگی۔مارچ کے دوسرے ہفتہ میں تمام کلاسوں کی درسی کتب سرکاری سکولوں میں پہنچا دی جائیں گی جبکہ 2 اپریل سے کتب کی مفت تقسیم شروع کی جائیگی۔ وزارت تعلیم نے تمام اسکولوں کے سربراہان سے کتب کی ڈیمانڈ بھی مانگ لی ہے۔ پنجاب حکومت نے نئے تعلیمی سال سے صوبے میں اسکولوں سے باہر ایک کروڑ بچوں اور بچیوں کو سرکاری اسکولوں اور لٹریسی سینٹروں میں داخل کرنے کیلیے یکم فروری سے بھرپور مہم شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے، تمام داخلے فری جبکہ تعلیم اور کتب یونیفارم بھی مفت دی جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹر نے بھی زیادہ بچوں کے داخلوں کیلیے بھرپور مہم شروع کر دی ہے۔

Gujar Khan; The Punjab education department is ending English classes at primary schools, their are also plans for free education along with uniform and books at government run schools.

 

Show More

Related Articles

Back to top button