DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Eight people shot and injured over row about disputed tree in Dhuangalli

کلر سیداں کے نواحی علاقہ دھانگلی میں متنازع جگہ سے درخت کاٹنے پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت آٹھ افرادزخمی

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں متنازع جگہ سے درخت کاٹنے پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت آٹھ افرادزخمی ہو گئے جن میں سے ایک خاتون اور مرد کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔یہ واقعہ نواحی علاقہ دھانگلی میں پیش آیا جہاں متنازع جگہ سے درخت کاٹنے پر دو متحارپ گروپ جن میں خواتین بھی شامل تھیں گتم گتھا ہو گئے اور اسلحہ سمیت کلہاڑیوں ،ڈنڈوں اور لاتوں مکوں کے آزادانہ استعمال پر دونوں طرف سے کلہاڑیاں لگنے سے 7 افراد جبکہ گولی لگنے سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں ضابر گروپ سے عابد حسین،ضابر حسین،بابر مصطفی،شبنم بی بی جبکہ دوسرے گروپ سے راجہ نعیم ،دولتاں بی بی،مسماۃ عائشہ شکیل اور شبنم شامل ہیں۔عائشہ نامی خاتون بیچ بچاؤ کروا رہی تھی کہ گولی کا نشانہ بن گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور نقیب الرحمان اور جاوید نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا جہاں سے مسماۃ عائشہ شکیل اور راجہ نعیم کو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک امیر حسین گوندل مصروف تفتیش ہیں۔

Kallar Syedan; A row broke out in village Dhuangalli over dispute of tree, as one group tried to cut the tree, the dispute led to gun shots being fired at each other, total of eight people were taken to hospital with gun shot injuries.

Amongst injured were from Zabir group were, Abid Hussain, Zabir Hussain, Babar Mustafa and Shabnam Bibi, While the other group injured were Raja Naeem, Daultan Bibi, Aisha Shakil and shabanam. A police case has been regsitered.

موجودہ حکومت سے لوگوں کی امیدیں مایوسیوں میں بدل چکی ہیں,سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

Public hopes are left in disappointment with current PTI administration, Shahid Khaqan Abbassi

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے لوگوں کی امیدیں مایوسیوں میں بدل چکی ہیں نا اہل وزراء نظام مملکت چلانے میں بری طرح سے ناکام رہے ہیں اپوزیشن ملک میں جمہوریت کے تسلسل کی خوا ہا ں ہے ۔نا اہل اور ناکام حکومت جلد اپنے ہی بوجھ تلے دب کر دم توڑ جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں گکھڑ دھمال میں امین کیانی کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے والے دیکھ لیں کہ آج ملک کدھر جا رہا ہے ،ملک میں لاقانونیت سر اٹھا رہی ہے معشیت دم توڑ رہی ہے وزیر اعظم اور ان کے وزراء آج بھی کنٹینر والی زبان استعمال کر رہے ہیں ۔انہیں ملکی سالمیت وحدت اور عوامی مشکلات کا کوئی احساس ہی نہیں ۔بجلی گیس اور ادویات کے نرخوں میں ریکارڈ اضافہ کر کے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے عام افراد کا جینا دوبھر ہو گیا ہے ۔حکمران ملکی حالات بہتر بنانے کی بجائے چور چور کی بانسری بجا رہے ہیں جس سے ملکی معشیت کو بہتر نہیں بنایا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کشکول اٹھا کر بھیک مانگنے سے محض چند ماہ ہی گزارے جا سکتے ہیں اس بھیک سے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی آج مایوس ہو چکے ہیں ملکی تاریخ کی یہ پہلی حکومت ہے جو تین ماہ میں ہی بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینا چاہتی مگر یہ حکومت اپنے ہی بوجھ تلے دب کر دم توڑ دے گی ۔

کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی روز تین موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے

Three motorbikes stolen in a day in Kallar Syedan 

کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی روز تین موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ہیں۔موٹر سائیکل چوری کا پہلا واقعہ مرید چوک کلر سیداں میں پیش آیا جہاں ٹھیکیدار محمد اقبال اپنی لیبر کو کھانے دینے کے بعد پیسوں کی ادائیگی کیلئے اپنا موٹر سائیکل باہر کھڑا کر کے ہوٹل میں گیا اور واپس آیا تو اس کا موٹر سائیکل غائب تھا۔دوسرا واقعہ چوآ روڈ پر پیش آیا جہاں ظہیر چیمہ نامی شخص نے اپنا موٹر سائیکل مارکیٹ کے سامنے کھڑا گیا جسے اڑا لیا گیا جبکہ موٹر سائیکل چوری کی تیسری واردات کلر سیداں منڈی مویشیاں میں پیش آئی جہاں سہوٹ بدہال کا رہائشی چوہدری محمد فیاض اپنا موٹر سائیکل روڈ کے او پر کھڑا کر کے خود سبزی لینے منڈی چلا گیا اور جب واپس آیا تو اس کا موٹر سائیکل چوری ہو چکا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی تین مزید اشخاص کے موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے ہیں جن کے مقدمات درج ہونے کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج ہو گیا

Syed Chan Pir charged for stealing electrcity in village Pir garrata

بجلی چوری کرنے پر مقدمہ درج ہو گیا،آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں نے دوران چیکنگ مسمی سید چن پیر سکنہ پیر گراٹہ کو بجلی چوری کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا۔چھاپہ مار ٹیم کے مطابق صارف واپڈا کی مین لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کررہا تھا ۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے اسسٹنٹ منیجر/ایڈیشنل ڈپٹی منیجر ایس ڈی او روات سب ڈویژن کی درخواست پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ ہیراں داخلی چوآخالصہ کا راستہ برساتی نالے میں بدل گیا

Morra Heeran school public way turns in to river 

گورنمنٹ پرائمری سکول موہڑہ ہیراں داخلی چوآخالصہ کا راستہ برساتی نالے میں بدل گیا،سکول جانے والے کمسن بچے روزانہ یہاں سے گزرتے وقت گرتے ہوئے سکول پہنچتے ہیں تفصیلات کے مطابق مقامی آبادی کے گھروں کا تمام پانی سڑک پر بہہ رہا ہے جس سے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول موہڑہ ہیراں آنے جانے والے کمسن بچوں کو برساتی نالے کے نما راستے سے گزرنا پڑتا ہے ۔بچے روازانہ اس گندے پانی میں گرتے ہیں جس سے ان کے کپڑے اور بستے خراب ہو جاتے ہیں اور اس ساری صورتحال میں مقامی لوگ تماشائی بنے ہوئے ہیں تحصیل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے ۔پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما چوہدری غلام شبیر نے موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے ۔

لالہ چوہدری محمد رسول کے برطانیہ میں مقیم فرزند چوہدری کلیم رسول رشتہ ازدواج میں منسلک

Ch Kalim Rasool wedding celebrated in Khalot, Samot

سموٹ کے معروف سیاسی سماجی رہنما لالہ چوہدری محمد رسول کے برطانیہ میں مقیم فرزند چوہدری کلیم رسول رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،دعوت ولیمہ کی تقریب ڈھوک کھلوٹ میں ہوئی جس میں ارکان اسمبلی چوہدری جاوید کوثر، راجہ صغیر احمد، آزاد کشمیر کے سیاسی رہنما چوہدری محمد یاسین ، بیرسٹر شہریار چوہدری ، افتخار احمد وارثی ، ڈاکٹر لاڈلے حسن خان ، چیئر مین راجہ علی اصغر، مسعود بھٹی، چوہدری امیتاز حسین ، چوہدری ضیا الحق، حاجی جاوید اقبال ، شیخ محمد جاوید، شیخ شبیر، اکرام الحق قریشی ، صداقت بٹ، صوفی بشیر خان ،اور دیگر نے شرکت کی ۔

ر ا جہ محمد ا سر ا ر ا و ر ر ا جہ محمد ا ر شد کے کا ر و با ر ی مر کز کا ا فتتا ح

Inauguration ceremony of Raja M Israr and Raja M Arshad business 

ممتا ز قا نو ن د ا ن ر ا جہ محمد ا سر ا ر ا و ر ر ا جہ محمد ا ر شد کے کا ر و با ر ی مر کز کا ا فتتا ح ا تو ا ر کے ر و ز چیئر مین یو سی بھلا کھر ر ا جہ صفد ر کیا نی،کو نسلر عبد ا لر حما ن مر ز ا نے کیا ا س مو قع پر ملک سا جد ا یڈ و و کیٹ،ر ا جہ عا بد حسین ا یڈ و و کیٹ،ر ا جہ محمد ا فضل،ر ا جہ ما جد حسین،سا بق نا ظم یو سی د و بیر ن ر ا جہ مجید ا حمد،صو بید ا ر غلا م ر با نی،ر ا جہ ر ضو ا ن ا حمد سمیت معز ز ین علا قہ نے شر کت کی۔

تعزیت

ایس ایس پی جمیل احمد ہاشمی ،سابق ناظم کپٹن منظور حسین ،مسعود احمد بھٹی اور دیگر نے چوآخالصہ جا کر پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما راجہ قمر مسعود ،راجہ ارشد سے ملاقات کی اور راجہ گلتاسب حسین کی وفات پر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button