DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan Bar association election ends in draw with no candidate winning

کلر سیداں بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے لیے کانٹے دار مقابلہ, برابر ہو جانے کی وجہ سے کوئی امیدوار برتری حاصل نہ کر سکا

کلر سیداں بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں جنرل سیکرٹری کے لیے کانٹے دار مقابلہ ، دو امیدواروں عبدالحلیم چوہدری اور مبشر سلیم چوہدری کے درمیان 31،31 ووٹوں سے مقابلہ برابر ہو جانے کی وجہ سے کوئی امیدوار برتری حاصل نہ کر سکا جس کی وجہ سے اب ان کی چھ چھ ماہ کیلئے نامزدگی کافیصلہ صدر پنجاب بارکونس کریں گے۔یاد رہے کہ صدر سمیت دیگر عہدیداران پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے ایک ہی گروپ سے دوامیدوار عبدالحلیم چودھری اور مبشرسلیم چودھری کے درمیان مقابلہ تھا۔صدر سبط الحسن ایڈووکیٹ سمیت دیگرعہدیداروں میں نائب صدارت کے امیدوار ظفیر بھٹی ایڈووکیٹ اور جوائنٹ سیکرٹری کے امیدوار راجہ خضر حیات کا بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آچکاہے۔ سردار محمد بشیر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں الیکشن بورڈتشکیل دیا گیا تھا جبکہ فوزیہ نذیرمغل ایڈووکیٹ اور راجہ قمر سلطان ایڈووکیٹ الیکشن بورڈ میں بطور ممبران شامل تھے۔یہاں ووٹوں کی کل تعداد 71 تھی جن میں سے 9 ووٹیں مسترد ہو گئیں۔

Kallar Syedan ; The Kallar Syedan Bar association election ended in draw with no candidate winning , both groups ended with 31 votes each. the result means each group will run the Bar association for six months.

راولپنڈی سے کلرسیداں چوآخالصہ اور بیول کے کرائے نامے اوروصولی میں تین گنا سے زائد کافرق

Three times difference on Pindi to Kallar and Choa fares 

راولپنڈی سے کلرسیداں چوآخالصہ اور بیول کے کرائے نامے اوروصولی میں تین گنا سے زائد کافرق ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے راولپنڈی پیرودہائی سے کلرسیداں کاکرایہ ساڑھے پینتالیس روپے مقررکررکھا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرنوے روپے وصول کرتے ہیں اسی طرح فیض آبادسے کلرسیداں کا کرایہ اڑتیس روپے ہے اورویگن عملہ اسی روپے وصول کرتا ہے روات سے کلرسیداں کا کرایہ بیس روپے مقرر ہے مگر تیس روپے وصول کیا جاتا ہے اسی طرح کلرسیداں سے چوآ خالصہ کا کرایہ نو روپے مقرر کیا گیا ہے مگر تیس روپے وصول کیئے جا رہے ہیں کلرسیداں سے بیول کا کرایہ سترہ روپے ہے مگر ٹرانسپورٹر چالیس روپے وصول کرتے ہیں انتظامیہ سیکرٹری آر ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ کرایے ناموں پر عمل درآمدکرانے میں بری طرح سے ناکام ہے ۔

بھلاکھر کے سیاسی سماجی کارکن چوہدری اخلاق حسین کے خسر انتقال کر گئے

Ch Ikhlaq Hussain passed away in Balakhar

بھلاکھر کے سیاسی سماجی کارکن چوہدری اخلاق حسین کے خسر انتقال کر گئے نماز جنازہ میں چیئرمین محمد صفدر کیانی ،چوہدری عبدالغفار ،کامران عزیز ایڈووکیٹ،چوہدری شیراز حسین ،چوہدری ابرار ،جبران صفدر کیانی،حق نواز آرائیں ،راجہ مجید احمد،مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

ریٹائرڈ مدرس چوہدری منیر حسین کی والدہ کو گاؤں ستھوانی میں سپرد خاک کر دیا گیا

Mother of Master Munir Hussain passed away in Sathwani

ریٹائرڈ مدرس چوہدری منیر حسین کی والدہ کو گاؤں ستھوانی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں بلدیاتی ارکان ،سیاسی سماجی کارکنوں اوراساتذہ کی کثیرتعداد نے شر کت کی ۔

راجہ قمر مسعود سے ملاقات کی اور ان کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی

Ghulam Murtaza Satti pays condolences on death of Raja Gultasab

پی ٹی آئی کے رہنما غلام مرتضیٰ ستی نے چوآخالصہ جاکر پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود سے ملاقات کی اور ان کے سسر کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button