DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan, Bewal; Senior teacher Master Mohammad Aftab retires after long and distinguished service in education

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول کے سئنیر ٹیچر محمد آفتاب اپنی سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

سینئر ٹیچر محمد آفتاب نے محکمہ تعلیم سے ریٹائر منٹ لے لی۔ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول بیول کے سئنیر ٹیچر محمد آفتاب اپنی سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ان کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل محمد سعید،سابق ہیڈ ماسٹر محمد خلیق( کنگر) ،سابق ڈی ٹی ای محمد ساجد، ہیڈماسٹر ایلیمنٹری سکول محمد ناصر ،محمد صغیر، سلطان محمود، اظہر بھٹی، محمد یاسین، محمد نذیر، خاور محمود، جملہ سٹاف اور دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ تقریب سے اپنے خطاب میں پرنسپل محمد سعید نے سینئر ٹیچر محمد آفتاب کی محکمانہ خدمات کو خراج تحسین ہیش کیا اور ان کے لئیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔بعد ازاں تمام اساتذہ کرام نے محمد آفتاب کو تحائف پیش کئے اور شرکاء محفل کو کھانا کھلایا گیا۔ 

Gujar Khan; Senior teacher Master Mohammad Aftab has retired after long and distinguished service in education, he was serving at government boys higher secondary school in Bewal. A farewell party was held by fellow teachers at the Bewal school.

Show More

Related Articles

Back to top button