DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Father of vice Chairman of UC Jatli, Raja Zeeshan Akbar passed away in village Behar Kalyal

بہیر کلیال میں وائس چیرمین یونین کونسل جاتلی راجہ زیشان اکبر کے والدکو سپرد خاک کر دیا گیا

 وائس چیرمین یونین کونسل جاتلی راجہ زیشان اکبر کے والدکو سپرد خاک کر دیا گیا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر سیاسی عمائدین کی شرکت تفصیلات کے مطابق وائس چیرمین یونین کونسل جاتلی راجہ ذیشان اکبر کے والدمتحرم طویل علالت کے بعدگزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے ان کی نمازہ جنازہ آبائی گاؤں بہیر کلیال میں ادا کی گی جنازے میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، چیرمین یونین کونسل جھونگل ثقلین اعجاز جنجوعہ ،راجہ شازی ،راجہ شعیب ،راجہ مسعود سرور ،راجہ نعیم المجید ،ماسڑ سرفراز اصالت ، پیر سید اقرار حسین شاہ، عابد ایڈوکیٹ ،راجہ خرم عزیز،راجہ طارق ،راجہ ابرار ،راجہ نعیم گوگا ،راجہ محمد علی ،راجہ ادریس ،راجہ شعیب ،راجہ سکندر ،راجہ وزیر سلطان ،راجہ کوثر علی ،سابق ناظم یوسی جاتلی طاہر محمود مغل کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے جنازے میں شرکت کی 

آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی آئیسکو سب ڈویژن جاتلی ،دولتالہ،سکھو میں نئے بجلی کھمبوں کا بحران شدت اختیار کر گیا

Short supply of electricity polls at sub division Jatli

 آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی آئیسکو سب ڈویژن جاتلی ،دولتالہ،سکھو میں نئے بجلی کھمبوں کا بحران شدت اختیار کر گیا صارفین کی جانب سے نیو بجلی کنکشن کی فراہمی کے لیے ہزاروں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس پچھلے کئی مہینوں سے بینکوں میں جمع کروا نے کے باوجود کنکشن سے محروم سٹوروں میں کھمبوں کی عدم دستیابی واپڈا افسران کا موقف صارفین کا اعلی احکام سے فوری فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آئیسکوسب ڈویژن جاتلی ،دولتالہ ،سکھو کے صارفین جنہوں نے نئے بجلی کنکشن کے لیے بجلی کے میٹر اور کھمبوں کے لیے پچھلے کئی مہینوں سے ہزاروں روپے کے ڈیمانڈ نوٹس بینکوں میں جمع کروانے ے باوجود بجلی کنکشن نہ ملناہمارے ساتھ نا انصافی ہے جب بھی واپڈا افسران سے ان کے بارے میں پتا کیا تو انہوں نے ایک ہی رٹا راٹایا جواب سٹور میں ہی نہیں ہیں تو ہم کہاں سے لائیں ہماری اعلی احکام سے بجلی کے کھمبوں کی فوری فراہمی کو یقینی بنایا جائے 

Show More

Related Articles

Back to top button