DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Police on pay roll of criminals has left serious questions

پولیس اہلکاروں کوماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دینے کے انکشافات نے کئی سوالات پیدا کر دیے

گوجرخان پولیس ہاتھوں گرفتار ہونے الے اشتہاری اصغر کی طرف سے گوجرخان میں تعینات رہنے والے دو سابق ایس ایچ اوز اورمتعدد دیگر پولیس اہلکاروں کوماہانہ لاکھوں روپے بھتہ دینے کے انکشافات نے کئی سوالات پیدا کر دیے ہیں یہ بات سچ ثابت ہوگئی ہے کہ گوجرخان سرکاری افسران واہلکاران کیلئے واقعی سونے کی کان ہے پٹواری ، تحصیلدار اورمحکمہ پولیس کے جو اہلکار یہاں تعینات ہوتے ہیں ان میں سے اکثریت کا رہن سہن چند ہفتوں بعد ہی بدل جاتا ہے پیدل آنے والے گاڑیوں بنگلوں اور کوٹھیوں کے مالک بن جاتے ہیں اور یہاں سے تبدیل ہونے والے سرکاری افسران اپنا تبادلہ رکوانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں تبادلہ کی شکل میں دوبارہ یہاں تعیناتی کیلئے بڑی سے بڑی رقم دینے کو بھی تیار ہوتے ہیں جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد اور مرکزی انجمن تاجران کے بانی وصدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے اس صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ کسی ملزم نے کھلے عام نام لے کر یہاں تعینات رہنے والے ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکاروں کو ماہانہ بھتہ دیے کا انکشاف کیا ہے اعلیٰ احکام کی طرف سے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف معطلی اور محکمانہ انکوائری خوش آئند ہے جرائم پیشہ عناصر کو تحفظ دینے اور ان کے ڈیروں پر راتیں بسر کرنے والے محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی ضروری ہے ان رہنماؤں نے اے ایس پی شہزادہ عمرعباس اور ایس ایچ او رانا ذوالفقار کی طرف سے منشیات فروشوض کیخلاف جاری مہم میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کریک ڈاؤن کا دائرہ پوری تحصیل گوجرخان تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے

پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری

Police take action against drug dealers 

پولیس تھانہ گوجرخان کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی جاری ایس ایچ او تھانہ گوجرخان رانا ذوالفقار کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری پولیس کا نواحی قصبہ جنڈ نجار میں چھاپہ دو منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی ایس ایچ او تھانہ گوجرخان رانا ذوالفقار نے بتایا کہ جنڈ نجار میں ظفر حسین عرف شیدا اور مظہر حسین نے منشیات فروشی کا دھندا جاری رکھا ہوا تھا جس پر گزشتہ روز پولیس نے ریڈ کر کے دونوں کو گرفتار کر کے ان سے تین کلوچرس برآمد کر کے ان کیخلاف زیر دفعہ 9/cکے تحت مقدمات درج کر لیے

معروف سماجی شخصیت راجہ جلل کیانی کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئی

Wife of Raja Jalil passed away in Gujar Khan

سابق ناظم سٹی راجہ عبدالغفور کیانی راجہ عبدالشکور کیانی اور راجہ عبدالصبور کیانی کی بھابھی معروف سماجی شخصیت راجہ جلل کیانی کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئی ان کی نماز جنازہ باباشیخ طالب والے قبرستان میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات ڈاکٹر صحافیوں وکلاء سمیت ہرطبقہ فکر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

تعزیت

معروف کاروباری وسماجی شخصیت خان خرم کے والد محترم کی وفات پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد عامر وزیر ملک مرزا تیمور احمد وارثی مرزا نصیر نے اظہارتعزیت اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button