DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Police case registered against man for attacking and force marriage in Morra Langariyal, Choa Khalsa

موہڑہ لنگڑیال (چوآخالصہ),شادی سے انکار پر زبردستی گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

شادی سے انکار پر زبردستی گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسماۃ زرین بیگم زوجہ علی اصغر سکنہ موہڑہ لنگڑیال (چوآخالصہ)نے پولیس کو بیان دیا کہ میرا خاوند روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک سپین مقیم ہے۔تین ماہ قبل میں نے اپنی بیٹی (ن) کو تعلیم دلوانے کیلئے کلر سیداں میں ایک نجی کالج میں داخل کروایا۔اسی دوران مسمی محمد راحیل میری بیٹی جب کالج آتی جاتی تو اس کا پیچھا کرتا اور اس کو ہراساں کرتااورطرح طرح کی آوازیں کستا۔جب ہماری منت سماجت کے باوجود بھی وہ باز نہ آیا تو تنگ آ کر اپنی عزت بچانے کیلئے میں نے اپنی بیٹی کو کالج سے اٹھا لیا لیکن اس نے پھر بھی میری بیٹی کا پیچھا نہ چھوڑااور کہا کہ میں زبردستی شادی کرونگا۔گزشتہ روز میں اور میری دیگر بیٹیاں گھر میں موجود تھیں کہ دن گیارہ بجے کے قریب وہ اچانک ہمارے گھر میں داخل ہو گیا اور جب میری دوسری بیٹی نے اسے اندر آنے سے روکا تو وہ مشتعل ہو گیا اور میری بیٹی (ح) کو زبردستی بازووں سے پکڑ کر باہر کھینچنے کی کوشش کی جس سے میری بیٹی کی قمیض پھٹ گئی اور ہمارے شور وویلا کرنے پر ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب ہو گیا۔

Kallar Syedan; Police case has been registered against Mohammad Raheel for attacking and force marriage in Morra Langariyal, Choa Khalsa, Raheel wanted get married and when he was refused he attacked the family.

پی ٹی آئی قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔چوہدری شکیل وینس

PTI will fulfil hopes of the nation, Ch Shakil Vaince

پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری شکیل وینس نے کہا ہے کہ ا پوزیشن جماعتیں علی بابا چالیس چور وں کے ٹولہ کی کرپشن کا دفاع کر رہی ہیں مگر عمران خان کرپٹ عناصر کی گرفتاری اور انہیں متقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے چند ماہ میں ہی دنیا بھر میں اپنی حیثیت کا لوہا منوا لیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب عمران خان ملکی وقار کو اقوام عالم میں بلند کرنے کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ کو بھی ایک پلیٹ فارم پر جمع کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان دو طرفہ تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ترقی و خوشحالی کیلئے دونوں ممالک کا کردار اہم ہو گا۔وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں کھڑا کرنے کی تمام کوششیں ضرور رنگ لائیں گی۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور عوامی خوشحالی کا دور ہو گا۔سابقہ حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں جس کی وجہ سے گزشتہ پانچ سالہ دور میں عوامی مسائل میں کمی آنے کی بجائے اس میں اضافہ ہوا۔پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں تبدیلی لانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔پی ٹی آئی کو ایک سنجیدہ،دیانتدار اور محب وطن قیادت حاصل ہے۔عمران خان کو شہرت ماں کی گود سے ملی دولت کبھی ان کا مسٗلہ نہیں رہا۔عمران خان اجارہ داری کے فرسودہ نظام کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،انشاء اللہ پی ٹی آئی قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سینئر رہنما شیخ محمد فیاض ٹلو پیرس سے کلر سیداں پہنچ گئے

Sheikh M Fayaz arrives from Paris

پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سینئر رہنما شیخ محمد فیاض ٹلو پیرس سے کلر سیداں پہنچ گئے ،انہوں نے پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل سے ملاقات کی ،اس موقع پر صدر یوسی چوآخالصہ ذیشان مشتاق ،آصف محمود کیانی، راجہ ارسلان وینس ،عاقب علی ،راجہ عبدالحمید اور دیگر بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی تحصیل کلر سیداں سے عوامی رابطہ نہ رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیاگیا۔

تعزیت

بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج محمد اسلم بانی نے انچھوہا کے ماسٹر محمد طارق سے ان کی خالہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button