DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Awards given by CBR Projects Rawalpindi for contributions in past 7 years

سی بی آر پراجیکٹ راولپنڈی نے گزشتہ سات سال سے بہترین کارکردگی والے افراد میں اسناد تقسیم کیں

سی بی آر پراجیکٹ راولپنڈی گزشتہ سات سے یو نین کونسل سوئیں چیمیاں میں معذور افراد کی بحالی کے لئے عملی اقدام کر رہا ہے جس میں یہاں کے مخیر خواتین و حضرات بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،یونین کونسل ہذا میں انہی اقدام کی وجہ سے معذور افراد پُر سکون زندگی گذار رہے ہیں ،اس میں معذوری کی تمام اقسام شامل ہیں،گزشتہ سات سال سے ان معذوروں کی دیکھ بھال اور ان کے لئے بے لوث کام کرنے والے افراد کو ادارے کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازا گیا،یہ پروگرام ایل ایس او چےئرمین چوہدری ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا،چوہدری ممتاز حسین اور ان کے برادرز فلاحی و سماجی کاموں میں اب تک کئی سنگ میل عبور کر چکے ہیں اور ہنوز سے سلسلہ جاری ہے،تعریفی اسناد پوٹھوار ڈاٹ کوم سمیت چےئرمین ملک شیر افگن،سابق ناظم ملک جمیل،ایل ایس او چےئرمین چوہدری ممتاز حسین،سابق کونسلر مظہر عباسی کمبیلی،ڈاکٹر طارق پرویز،ڈاکٹر اشرف عنائت،ڈاکٹر شاکر،احسان الحق پراچہ،عرفان مہراب چوہان،چوہدری عبد العزیزاور بہت سے خواتین و حضرات کو دئیے گئے۔

چوہدری محمد فرحان،چوہدری محمد موسیٰ کا سہوٹ حیال میں سنت عقیقہ

حاجی چوہدری عبد الخالق فرانس کے پوتوں،چوہدری نوید احمد یو کے کے بھتیجوں،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد کے بیٹے اور بھتیجے،چوہدری محمد ظہیر یو کے کے بھتیجوں،چوہدری عمران خالق یو کے کے بیٹے اور بھتیجے کا سنت عقیقہ کا اہتمام سہوٹ حیال میں کیا گیا،جس میں علامہ اللہ دتہ،چوہدری مظہر حسین ناروے،شہزاد مالک مغل،حاجی برکت حسین مغل،حاجی چوہدری محمد رشید،چوہدری عمران قمر،چوہدری رضوان،راجہ سرفراز،الطاف بٹ،راجہ حبیب الرحمن،راجہ عبد القدوس ،وادی جنجوعہ سمیت دوست و احباب اور رشتے داروں نے بھر پور شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button