DailyNews

Rawalpindi; Total of 33 DSP’s to retire from their service

پنجاب پولیس کے 33ڈی ایس پیز مدت ملازمت مکمل ہونے پر 2019ء میں ریٹائرڈ ہو جائینگے

پنجاب پولیس کے 33ڈی ایس پیز مدت ملازمت مکمل ہونے پر 2019ء میں ریٹائرڈ ہو جائینگے۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ راولپنڈی ریجن کے ریٹائرڈ ہونیوالے 8افسروں میں ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ون اصغر علی 12اپریل، ڈی ایس پی ٹریفک جہلم محمد الیاس 29مارچ، ڈی ایس پی سپیشل برانچ چکوال محمد اعجاز 6جون، ایس ڈی پی او پنڈی گھیب اٹک حفیظ احمد اولکھ 30جون، ڈی ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی ٹو راولپنڈی صفدر اقبال 21اکتوبر، ڈی ایس پی ٹریفک چکوال محمد شعیب زمان 14نومبر، ایس ڈی پی او ٹیکسلا جاوید حسن 24نومبر اور ڈی ایس پی لیگل جہلم محمد شریف خان یکم اپریل کو 60سال عمر ہونے پر محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہو جائینگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button