DailyNewsKahuta

Kahuta; Civil defence Kahuta hand in annual report

سول ڈیفنس کہوٹہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ ضلعی افسر سول ڈیفنس طالب حسین کو دے دی

سول ڈیفنس کہوٹہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ ضلعی افسر سول ڈیفنس طالب حسین کو دے دی ۔گذشتہ روز انچارج سول ڈیفنس کہوٹہ ساجد مہناس نے ہمراہ پوسٹ وارڈن عبد الشکور کھٹڑ کے سول ڈیفنس کہوٹہ کی سالانہ کارکردگی2018سول ڈیفنس کے ضلعی افسر طالب حسین کو دے دی ۔سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں نے سال2018میں تحصیل کہوٹہ میں مختلف حادثات کے دوران اپنی بے شمار خدمات سرانجام دیں جس پر عوامی حلقوں نے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار محمود المعروف بابو جی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گے

Nambardar Mahmood “Babu Ji” suffers heart problem 

معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار محمود المعروف بابو جی دل کے عارضے میں مبتلا ہو گے ۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹورنے اپنے پیارے دوست نمبردار محمودالمعروف بابوجی کی گھر جا کر عیادت کی اور ان کو جلد صحت یابی کی دعا ء دی ۔ اس موقع پر بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابو ظفراقبال ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ زوہیب ،انجینر راجہ بلال آف بنگیال، راجہ عمران مینوںآف موہڑہ لنگڑیال اور سردار شاہد آف پلوٹ بھی موجود تھے ۔نمبردار محمودالمعروف بابوجی کے دل کا وال بند ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر ان کو(STENTS)ڈالا اب ان کی صحت ٹھیک ہے۔ نمبردار محمود المعروف بابو جی نے تیمہ داری اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے پر راجہ صغیر احمد اور دیگر تمام افراد کا شکر یہ ادا کیا ۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن عدالتی حکم پر ہو رہا ہے ۔

Encroachment order a court order not government plan

تحصیل صدر PTiراجہ خورشید ستی نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن عدالتی حکم پر ہو رہا ہے ۔سرکاری زمینیں واگزار کرا کر یونیورسٹی اور ہسپتال بناہیں گے ۔تحریک انصاف کی حکومت صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال کو بہت جلدآپ گریڈکر کے جدید سہولیات مہیا کی جائیں ہماری کوشش ہے کہ ہسپتال میں تما م بنیادی سہولیات کو پورا کیا جائے تاکہ ہر آنے والے مریض کو میڈیسن مل سکے دو لاکھ کی میڈیسن مہیا کی ہیں جبکہ بہت جلد باہر سے جدید مشینری منگوائیں گے ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت علی عباسی کی جانب سے مقررہ فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد آف بھورہ حیال ، تحصیل صدر راجہ خورشید ستی، جنرل سیکرٹری راجہ الطاف حسین نے ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ بھٹی کودو لاکھ کی میڈیشن حوالے کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے ہسپتال میں دیگر ضروریات کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا اور ایم ایس کو کہا وہ فوری طور پر لسٹ بنا کر دیں تا کہ یہ چیزیں مہیا کی جائیں انھوں نے ہسپتال کے عملہ کے خلاف شکایات کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ ڈٖاکٹرز اور دیگر عملے کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا تحریک انصاف کی حکومت تبدیلی چاہتی ہے اور پورے سسٹم کو تبدیل کرنا ہو گا ایم ایس کہوٹہ نے کہا کہ ہسپتال کی بہتری اور عوام کو سہولیا ت مہیا کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کرینگے اس موقع پر تحصیل صدر راجہ خورشید ستی نے تجاوزات کے خلاف آپریشن عدالت کے حکم پر پورے پنجاب میں ہو رہا ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں انھوں نے کہا کہ اس میں ایم این اے اور ایم پی اے سب بے بس ہیں سرکاری زمینوں پر کیے گے ناجائز قبضے واگزار کرا کر یونیورسٹی ، کالجز اور سٹیڈئم بنائینگے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button