DailyNewsKallar Syedan

Choa Khalsa; Baghar shareef urs Mubarak held at the residence of Raja Gulstan Khan and Raja Daud

راجہ گلستان خان اور راجہ داؤد کی رہائش گاہ پر خطہ پوٹھوہار کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا محمد یعقوبؒ کے سالانہ عرس کی تقریب

ممبراسلامی نظریاتی کونسل ، ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف نے کہاہے کہ پیغمبراسلام ﷺ کااسوہ ہمارے لئے نمونہ ءِ زندگی ہے، خانگی زندگیوں کی شکست وریخت کی بڑی وجہ اسوہ پیغمبرﷺ سے پہلوتہی ہے۔ وہ میرابھٹیاں میں راجہ گلستان خان اور راجہ داؤد کی رہائش گاہ پر خطہ پوٹھوہار کے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا محمد یعقوبؒ کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ خواتین میں حضور ﷺ پر سب سے پہلے ایمان لانے والی ان کی رفیقہ حیات حضرت خدیجہ الکبریٰ تھیں۔ تمام عمرحضور ﷺ نے اپنی زوجہ محترمہ سے بہترین سلوک فرمایااور کہا کہ تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل وعیال کے ساتھ اچھاہے، اور اس معاملے میں میرااسوہ آپ سب کے سامنے ہے۔جب آپ کی زوجہ محترمہ کاانتقال ہواتوآپ ﷺ نے اس سال کوغم کاسال قراردیااور پھراس کے بعد بھی جب کاشانہ نبوتﷺ میں کوئی عمدہ چیز پکتی توآپ ﷺ اپنی مرحومہ زوجہ کی سہیلیوں کے گھروں میں ان کاحصہ پہنچاتے۔ انھوں نے کہاکہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر اپنی بیویوں کوطلاق دیناانتہائی ناپسندیدہ عمل ہے، ہم سب کے پیغمبرﷺ نے حلال چیزوں میں سب سے ناپسندیدہ چیز طلاق کوقراردیاہے۔ اپنے گھروں کوجنت نظیربنانے کے لئے ہمارے لئے اسوہ پیغمبرﷺ میں رہنمائی موجودہے۔ اس موقع پرسابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک، سابق ناظم کنوہا حاجی غلام ظہیربھٹی، حاجی انصرپٹواری سمیت علاقہ بھرسے کثیرتعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

عام انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے وفا ہونگے, پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی

Election promises will be fulfilled, Asif Mahmood Kiyani, PTI

 پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی نے کہا ہے کہ 2019 کا سال عوامی مسائل کے حل اور خوشحالی کا سال ہو گا۔عام انتخابات میں کئے گئے تمام وعدے وفا ہونگے۔کلر سیداں میں جلد کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی تا کہ عوام کو سرکاری محکموں پر درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔انہوں نے کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں نیا سال عوامی خوشحالی کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بد عنوانی کا خاتمہ اور قانون کی بالا دستی پی ٹی آئی حکومت کے ہداف ہیں جن کیلئے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی بہتری کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی،حکومت کی پہلے دن سے ہی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر ہی حل ہوں جس کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔30 سال تک حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔

چوہدری محمد ریاض کی بھانجی پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد اصغر کی دختر کی شادی ڈاکٹر محمد افضل خوشحال سے انجام پائی

Wallima ceremony of M Afzal Khushal celebrated 

مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض کی بھانجی پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد اصغر کی دختر کی شادی ڈاکٹر محمد افضل خوشحال سے انجام پائی رخصتی کی تقریب میں وفاقی وزیر عامر کیانی ،ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی،چوہدری جاوید کوثر ،جنرل (ر) احسان خا ن،جنرل عارف ملک،سابق چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری،نوید احسن،واجد بخاری ،نعیم الحق ،طارق فضل چوہدری،مشاہد اللہ ،میاں ناصر ،چوہدری محمد شریف،ڈاکٹر شہزاد وسیم،چوہدری محمد عظیم ،ہارون کمال ہاشمی،حاجی عبدالرزاق،چوہدری توقیر اسلم ،چوہدری نوید امین،چوہدری مزمل حسین،صغیر بھولااور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

زریاب کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima ceremony of Ziarab Kiyani celebrated

سابق ناظم یوسی منیاندہ محمد تاج کیانی کے فرزند ،نائب ناظم توفیق تاج کیانی کے بھائی زریاب کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے چیئرمین سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق ،ڈپٹی اٹارنی خواجہ نعمان ،پنڈی بار کے صدرراجہ شاہد عباسی،محمد افضل کھوکھر،چوہدری محمد ریاض،چوہدری ظہیر محمود،حافظ سہیل اشرف ملک ،چوہدری محمد ایوب ،چیئرمین چوہدری صداقت حسین ،چیئرمین محمد زبیر کیانی،چیئرمین چوہدری شفقت محمود،چیئرمین راجہ عامر مظہر ،چیئرمین عبدالحمید مغل ،ملک ابرار حسین،راجہ گلستان خان،چوہدری توقیر اسلم ،راجہ عاصم جاوید،شکیل عباسی ایڈووکیٹ،سابق ایم پی اے راجہ محمد حنیف،ٹھیکیدار پرویز ،چوہدری محمد شفیق،قاضی سہیل افتخار۔چوہدری محمد یونس اور دیگر نے شرکت کی۔

چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس

Condolences paid to Ch Asad Ur Rehman on death of his mother in law

 چیئرمین یونین کونسل کنوہا ماسٹر پرویز اختر قادری، مسلم لیگ (ن) تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،مسلم لیگ (ن) کے بزرگ سیاستدان شیخ محمد اکرم،کلر سیداں کی کاروباری شخصیت چوہدری توقیر اسلم،ملک محمد فیاض،کرنل غلام رسول،چوہدری عابد آف سموٹ اور شیخ خورشید احمد نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button