DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Public concern as money is taken out of Kahuta Bank from the account of overseas Pakistani

کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ کے رہائشی راجہ شمس الحق کی ملک میں غیر موجودگی میں ان کے اوکائنٹ حبیب بینک پنجاڑ کی برانچ سے جعلی دستخطوں سے80ہزار روپے کی رقم نکلوا لی

کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ کے رہائشی راجہ شمس الحق کی ملک میں غیر موجودگی میں ان کے اوکائنٹ حبیب بینک پنجاڑ کی برانچ سے جعلی دستخطوں سے80ہزار روپے کی رقم نکلوا لی ۔بنک کے صارف راجہ شمس الحق نے بذریعہ اپنے وکیل راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی وساطت سے بنک کو نوٹس بھیجو دیا ۔مگر کافی ٹائم گزرنے کے باوجودابھی تک کوئی کاروائی عمل میں ناں لائی جا سکی ۔انہوں نے حبیب بنک کے اعلیٰ حکام سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ پنجاڑ کے رہائشی راجہ شمس الحق ولد راجہ غلام غوث نے کہا کہ میں بیرون ملک ساؤتھ افریقہ میں گیا تھا کہ میری غیر موجودگی میں میری اکاؤنٹ سے دو مختلف تاریخوں میں دو چیکوں کے ذریعے 50000اور30000روپے میرے جعلی دستخطوں کے ذریعے نکلوا لیے جس میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔ انہوں نے بذریعہ اپنے وکیل راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ کی وساطت سے بنک کو نوٹس بھیجو دیا ۔مگر کافی ٹائم گزرنے کے باوجودابھی تک کوئی کاروائی عمل میں ناں لائی جا سکی انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ محنت مزدوری کر کے بیر ون ملک ایک ایک روپیہ جمع کر کے اپنے ملک بھجتے ہیں اوران کو یہاں سے جعلی دستخطوں کے ذریعے نکلوا لیا جا تا ہے اور بنک کوئی بھی کاروائی نہیں کر تا جو لوگ اس کے پیچھے ہیں ان کو بے نقاب کیا جا ئے ۔

Kahuta; A Legal notice has been sent to Habib Bank branch in Panjar Kahuta, after 80,000 Rps was taken out from the account of overseas Pakistani Raja Shamas Ul haq who is currently settled in South Africa.

حکومتی احکامات کھوہ کھاتے ۔مین روڈ جنڈی ہنیسرسٹاپ پر اوربیو ر کھلول روڈ پرتجاوزات کی بھر مار

Encroachment continues to flourish in Main road Jandi, Hainser stop and Bior road

حکومتی احکامات کھوہ کھاتے ۔مین روڈ جنڈی ہنیسرسٹاپ پر اوربیو ر کھلول روڈ پرتجاوزات کی بھر مار ۔ بااثر افراد نے سڑک کی زمین پر تجاوزکر کے دوکانیں اور مکانات تعمیر کر دیے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، سینئر وزیر علیم خان ، ڈی سی راولپنڈی ،اے سی کہوٹہ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیل کے مطابق نمبردار خضر محمود، آصف کریمداد ، راجہ محمد پر ویز، ساجد محمود ، عنصر اورمحمدمعین نے اپنے تحریری بیان میں اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ سے بیور کھلول روڈ کے سڑک کے دونوں اطراف پر مختلف لوگوں نے سڑک کی حدود میں ناجائز تعمیرات کر کے مکانات اور دوکانات تعمیر کیے ہیں ان سے تجاوازات کو واگزار کر یا جائے اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کی جائے اور سڑک کے دونوں اطراف 33+33جو کہ66فٹ بنتی ہے اس پر نشانات لگائے جاہیں تاکہ کوئی بھی شخص غیر قانونی قبضہ کر کے دوکانات اورمکانات تعمیرات ناں کر سکے ۔ محکمہ ہائی وئے کی غفلت کی وجہ سے کچھ لو گ غیر قانونی تعمیرات کر کے سڑک کی جگہ پر قبضہ کیا ہوا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ سڑ ک کی جگہ کو واگزار کرایا جائے ۔

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمد سے نو منتخب جنرل کونسلر شوکت علی ستی کی ملاقات

Kahuta police meet with newly elected councillors 

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمد سے نو منتخب جنرل کونسلر شوکت علی ستی کی ملاقات۔ ضمنی الیکشن میں احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر شکر یہ ادا کیا۔گذشتہ روز یونین کونسل نڑھ کی وارڈ نمبر4میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے نو منتخب جنر ل کونسلر شوکت علی ستی نےSHOتھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمد سے ملاقات کی اور ضمنی الیکشن میں احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے پر ان کا شکر یہ اادا کیا۔SHOتھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمدنے نو منتخب جنر ل کونسلر شوکت علی ستی کو الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اس موقع عبد الحمید ، ماسٹر طارق بھی موجود ہیں ۔

راجہ محمد اشرف کی رہائش گاہ پررکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکے اعزاز میں پرتکلف دعوت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

Reception held for MPA Raja Sagheer Ahmed at residence of Raja M Ashraf

راجہ محمد اشرف کی رہائش گاہ پررکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمدکے اعزاز میں پرتکلف دعوت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ الیکشن 2018میں بھر پور ساتھ دینے پراہلیان ڈھوک موہری سنگال کا شکر یہ ادا کر تا ہوں۔ انشاء اللہ عوام کے تمام مسائل حل ہونگے۔ تفصیل کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے الیکشن 2018میں ووٹ دے کر کامیاب کر نے پراہلیان ڈھوک موہری سنگال کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جس محبت کیساتھ میرا ساتھ دیا ہے انشاء اللہ آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گااس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد اشرف کی رہائش گاہMPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں راجہ بابو اقبال ، انجینر راجہ بلال ،راجہ عمران مینوں ،راجہ اسلم ،صوبیدار میجر راجہ مہربان ،راجہ سجاد ،راجہ ثقلین ،راجہ فرقان کاشی،راجہ محمد گلفراز،راجہ صیام،راجہ عمار،چوہدری محمد شہباز،چوہدری منصورچوکرا،ڈاکٹر نواز کیانی ، ڈاکٹر وسیم نواز کیانی سمیت دیگر اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔میزبان راجہ محمد اشرف نے اپنے مہمانوں کو پر تکلف کھانا کھلایا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button