Choa Khalsa; A Farmer in village Takal poisons and kills flock of hens
چوآخالصہ کے نواحی علاقہ میں بدبخت زمیندار نے کھیت میں خوراک تلاش کرنے والی مرغیوں کو زہر دے کر مار ڈالا
چوآخالصہ کے نواحی علاقہ میں بدبخت زمیندار نے کھیت میں خوراک تلاش کرنے والی مرغیوں کو زہر دے کر مار ڈالا،بیوہ خاتون نے دیسی مرغیاں پال رکھی تھیں جس کے انڈے بیچ کر وہ اپنا گزارا کرتی تھی۔یہ افسوس ناک واقعہ چوآخالصہ کے چار کلو میٹر دور ٹکال میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنی گزر بسر کے لیے دیسی مرغیاں پال رکھی تھیں جس کے انڈے فروخت کر کے وہ اپنا نظام چلاتی تھی مگر یہ مرغیاں خوراک کی تلاش میں گھر سے نکل کر کھیتوں میں چلی جاتیں اور یہ بات ظالم زمیندار کو گوارہ نہ تھی اس نے کھیت میں زہریلی دوا ڈال دی جس کے کھاتے ہی درجن سے زائد مرغیاں ہلا ک ہو گئیں۔مقامی حلقوں نے اس واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مرغیوں کے قاتل کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Choa Khalsa; A Farmer in Takal has been deplored after poisoning flock of hens and killing them, the hens belonged to a poor women in the village and the farmer was furious why hen were entering in to his field.
شدید سردی کے باوجود کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی بحالی ممکن نہ ہو سکی
Gas supply not restored despite severe cold weather
شدید سردی کے باوجود کلر سیداں اور گردونواح میں سوئی گیس کی بحالی ممکن نہ ہو سکی ، گزشتہ ایک ماہ سے روزانہ شب گیارہ بجے سے صبح چھ بجے تک سوئی گیس مہیا کی جاتی ہے جبکہ صبح چھ بجے سے رات گیارہ بجے تک سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے ۔جس سے کاروباری حلقوں کے علاوہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ صبح کے ناشتے دن اور رات کے کھانے کے وقت سوئی گیس مکمل طور پر بند رہتی ہے جس سے وہ اپنے گھروں میں سوختہ لکڑی جلانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔گیس کے نرخوں میں ریکار ڈ اضافے کے باوجود گیس کی عدم فراہمی ناقص منصوبہ بندی کا شاہکار ہے ۔انہوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خا ن سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
موہڑہ ہیراں نزد چوآخالصہ میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب 29دسمبر بروز ہفتہ
Millad to be held in Morra Heeran on 29th Dec
موہڑہ ہیراں نزد چوآخالصہ میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ایک تقریب 29دسمبر بروز ہفتہ صبح دس بجے مسجد انوار مدینہ موہڑہ ہیراں شمالی میں منعقد ہو رہی ہے جس کا اہتمام حاجی عبدالرشید قادری اور حاجی محمد حفیظ نے کیا ہے تقریب سے علامہ محمد نثار نوری ،مولانا محمد سلیمان نقشبندی ، حافظ مبشر، ظفر اقبال ظفر، حافظ رضوان، احمد نواز، حافظ ضیافت علی، سید امبر علی شاہ، عمر حفیظ، محمد نوید، محمد سکندر اور محمد مدثر خطاب کریں گے ۔
وہدری نثار علی خان کل بروز ہفتہ دن 12بجے نزد جاوید اشرف پلازہ مانکیالہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے
Ch Nisar Ali Khan to address in Mankiala on Saturday
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل بروز ہفتہ دن 12بجے نزد جاوید اشرف پلازہ مانکیالہ میں کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔گزشتہ انتخابات کے بعد انکا یہ اس علاقے کا پہلا دورہ ہے ۔
سابق کونسلر راجہ عبدالرحمان منہاس انتقال کر گئے نماز جنازہ جوچھہ ممدوٹ میں ادا کی گئی
Ex Councillor Raja Abdul Rehman passed away in Jocha Mamdot
سابق کونسلر راجہ عبدالرحمان منہاس انتقال کر گئے نماز جنازہ جوچھہ ممدوٹ میں ادا کی گئی جس میں ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود، راجہ پرویز اختر منہاس، چوہدری مشتاق حسین، راجہ طارق محمود کے علاوہ زین العابدین عباس ،مسعود بھٹی، راجہ عاصم ، راجہ عاشق حسین اور دیگر نے شرکت کی ۔
روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے چیف رپورٹر حاجی محمد نواز رضا کے والد محترم حاجی غلام رسول کی نماز جنازہ میں کلر سیداں سے لوگوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی ،شرکت کرنے والوں میں سابق ارکان اسمبلی محمد اعجاز الحق، محمود شوکت بھٹی، شیخ ساجد الرحمان، محمد ظریف راجا، راجہ طلال خلیل، چوہدری امتیاز حسین آف ٹکال،راجہ جاوید اشرف، اکرام الحق قریشی اور دیگر شامل تھے ۔