بیول میں جعلی کرنسی نوٹ گردش کرنے لگے دکاندار نے ایک نوسر باز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کر پولیس کے حوالے کردیا تفصیلا ت کے مطابق بیول شہر میں کچھ دنوں سے جعلی کرنسی نوٹ گردش کررہے تھے گزشتہ روز معصوم خان کی دکان پر چنگا ڈھوک باغاں کا رہائشی آصف شاہ آیا اور سات ہزار روپے دیئے جو تمام کے تمام جعلی تھے معصوم خان نے تسلی کرنے کے بعد آصف شاہ کو پکڑ لیا اور فوری پولیس کو اطلاع دی۔ انچارج پولیس چوکی قاضیاں سب انسپکٹر لال احمد نے موقع پر پہنچ کر جعلی کرنسی قبضے میں لے لی اور ملزم آصف شاہ کو گرفتار کر لیا ۔
Gujar Khan; Fake currency scam run by Asif Shah of village Changa Dhok Baghan has to come to end after he was caught red handed while handing out 7 thousand Rps at the shop Masoom Khan. Asif Shah was arrested along with fake currency. Last few weeks the Bewal traders were bombarded with fake currency.
پولیس چوکی قاضیاں کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،چرس ،شراب اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج
Qazian police arrest men selling drugs and alcohol
پولیس چوکی قاضیاں کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی،چرس ،شراب اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ چار اشتہاری بھی گرفتار کر لیے، تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی قاضیاں ایس اے لال احمد نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انیس سے 1100گرام چرس،ناصر سے پانچ لیٹر شراب اور حسن سے شراب جبکہ محمدبلا ل سے تیس بور پسٹل بمعہ روند قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ ایس آئی لال احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آئندہ بھی کاروائیاں جاری رہیں گئی اور ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی نرمی نہیں برتی جائے گئی ہمارا مقصد علاقہ سے منشیات کاخاتمہ ہے ۔
فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ ویلفئیر کمپلیکس ڈہوک چوہان میں منعقد کیا گیا
Fallah Ummat welfare society hold free eye camp in Dhok Chohan
فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ ویلفئیر کمپلیکس ڈہوک چوہان میں منعقد کیا گیا جس میں 225مریضوں کا چیک اپ کیا گیا ۔اور ان کو ادویات اور عینکیں مفت فراہم کی گئیں۔جبکہ ایک فلاحی تنظیم کی مدد سے 40افراد کا مفت آپریشن کیا گیا ۔یاد رہے کہ فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کا یہ چوتھا بڑا فری آئی کیمپ تھاجس میں سینکڑوں لوگ مستفید ہوئے۔فلاح امت ویلفئیر سوسائٹی کے مین ڈونر حاجی چوہدری محمد یٰسین نے کیمپ میں خصوصی طور پر شرکت کی ا س کے علاوہ کیمپ میں فلاح امت کے عہدیداران نے شرکت کی اور مریضوں کو آپریشن کے بعد ان کے گھروں تک پہنچایا ۔