DailyNewsHeadline

London; Overseas Pakistani have to register their mobile phone on arrival

حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کیلئے موبائل فون رجسٹرڈ کروانالازمی قرار دیدیا

 پی ٹی آئی ھکومت نے بیرون ملک سے آنے والے افراد کیلئے موبائل فون رجسٹرڈ کروانالازمی قرار دیدیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ موبائل فونز ائیرپورٹ کے علاوہ کسی بھی کسٹم آفس میں جا کر رجسٹر کروائے جا سکتے ہیں۔ 

اس اعلان کے بعد بیرون ملک سے پاکستان آنے والے چند افراد کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا جن کا کہنا ہے کہ یہ موبائل فونز صرف اورصرف ائیرپورٹ پر ہی رجسٹر ہو رہے ہیں اور کسی بھی دوسرے دفتر میں یا تو یہ سہولت دستیاب نہیں یا پھر جان بوجھ کر رجسٹریشن نہیں کی جا تی۔ 

ٹوئٹر صارف سلمان افضل بھی متاثرین میں سے ایک ہیں یا پھر ان کا کوئی اپنا اس ساری کارروائی سے متاثر ہوا ہے جس پر انہوں نے دیگر لوگوں کی آسانی کیلئے رجسٹریشن کے عمل میں درکار دستاویزات اور دیگر معلومات فراہم کی ہیں۔ 

سلمان افضل کے مطابق ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والے افراد موبائل رجسٹریشن کیلئے اپنے پاس پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، بورڈنگ پاس اور ٹکٹ کی اضافی کاپی ضرور رکھیں ورنہ بہت زیادہ خوار ہونا پڑے گا اور دو چار گھنٹوں کیلئے لائن میں بھی لگنا پڑ سکتا ہے۔ 

سلمان نے مزید کہا کہ جب بھی آپ ائیرپورٹ پر لینڈ کریں تو اسی وقت اپنا موبائل رجسٹر کروا لیں چاہے جتنا بھی خوار ہو نا پڑے۔ رجسٹریشن کاﺅنٹر ارائیول گیٹ پر نہیں بلکہ چار نمبر گیٹ پر ملے گا اور اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ بعد میں کسٹم آفس سے کروا لیں گے تو ایسا نہیں ہو گا کیونکہ وہ بھی آپ کو ائیرپورٹ پر بھیج دیں گے، یہ سب بکواس ہے کہ کسی مین کسٹم آف سے بھی موبائل فون رجسٹرڈ ہو جاتا ہے۔ 

سلمان نے کہا کہ 148قانون پر اعتراض نہیں ہے لیکن ایک سافٹ وئیر بنانے میں کتنا وقت لگتا ہے کہ آپ اپنا پاسپورٹ نمبر ڈالیں یا جو بھی منسلک سسٹم ہو، اس کے ذریعے ایک ڈیوٹی فری موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر اور شناختی کارڈ وغیرہ نمبر ڈال کر رجسٹریشن ہو جائے۔

London; Federal Board of Revenue (FBR) has directed Customs authorities to detain all mobile devices imported through Postal/Courier services in Pakistan and make it mandatory to register mobile devices carried in the accompanied luggage of international passengers at airports.

The FBR has also issued a new procedure for holder/proprietor of un-registered mobile devices to voluntarily approach the nearest Collectorate of Customs and file declaration for regularization of such devices on payment of duty/taxes and registration with Pakistan Telecom Authority (PTA).

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button