Choa Khalsa; Ex PM Raja Parvez Ashraf arrives in Sahot Kalyal to pay condolences
سابق پرائم منسٹر پاکستان راجہ پرویز اشرف کی فاتحہ خوانی کے لئے سہوٹ کلیال آمد،پوٹھوار ڈاٹ کوم سے خصوصی گفتگو
سابق پرائم منسٹر آف پاکستان راجہ پرویز اشرف نے سماجی شخصیت ناروے میں وفات پا جانے والے حاجی چوہدری محمد نذیر کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بھائی انسپکٹر حاجی چوہدری محمد ضمیر،بیٹوں چوہدری مظہر حسین،چوہدری نجب خان،چوہدری نذر خان سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے ناروے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ میں جب ناروے گیا تو چوہدری محمد نذیر صاحب نے میرا بہت عمدہ استقبال کیا،انہوں نے ملکی حالات اور حکومت وقت کے بارے میں پوٹھوار ڈا ٹ کوم سے خصوصی گفتگو بھی کی جو آپ ویڈیو میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں،اس موقع پر بیرسٹر راجہ شاہ رخ ،سابق سٹی ناظم محمد اعجاز بٹ،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،سابق کونسلر چوہدری علی بہادر،سابق کونسلر چوہدری وحید امجد،حاجی چوہدری شبیر حسین،حاجی چوہدری محمد رشید،چوہدری عرفان فانی،چوہدری محمد رضوان،چوہدری محمد وقاص،چوہدری محمد اخلاق،چوہدری فیضان،چوہدری اکرام،چوہدری غفار،چوہدری مدثر،چوہدری عمران،بھائی الطاف بٹ،نوید عالم بٹ،ملک شعبان سمیت دیگر موجود تھے۔