Sakot; Islamic ideology council asked to take notice of immoral programmes on television, Sajid Kiyani
چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل ٹی وی پروگراموں میں فحاشی کا نوٹس لیں۔ ساجد کیانی
پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ اس میں تمام مذاہب کو انسانی حقوق میسر ہیں۔ لیکن اتنا ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا جا تا ہے کہ خواتین نیم برہنہ حالت میں سر عام گلیوں ، بازاروں اورٹی وی ٹاک شوز کررہی ہیں جس سے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممیام کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ساجد کیانی نے میڈیا کو جاری ہو نے والے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ بغیر بازو قمیض، پتلون اور پاجامہ پہن کر خواتین بازاروں میں گھوم رہی ہیں اور ٹی وی ٹاک شوز کر رہی ہیں جیسے یورپ میں مو جود ہوں۔ٹی وی اینکرز خواتین کھل عام بال گلے میں ڈال کر پروگرام کر رہی ہیں ان کے سامنے علما ء کرام ، ریٹائرڈ فوجی اٖفیسر بیٹھے ہیں اور وہ کھلے عام دین اسلام کی تعلیمات کو تماشہ بنا رہی ہیں۔ اس برائی کو پھیلانے میں میڈیا کا بھی اہم کردار ہے۔ اسلامی ریاست میں ایسی روایات قائم کر نا معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیلنا ہے۔ننگے سراورنیم برہنہ حالت میں گھر سے نکلنا ،بال گلے میں ڈال کر ٹی وی پروگرام کرنا باعث شرم ہے۔ بے حیائی عروج پر ہے لیکن علمائے کرام نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔میری چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور دیگر علمائے کرام سے اپیل ہے کہ دین اسلام کا مزاق اڑانے والی خواتین ٹی وی اینکرز اور دیگر فحاشی پھیلانے والے عناصر کے سخت قانونی اور شرعی کا روائی کر یں اور حکومت کو اس کے سدباب کے لیے تجاویز دیں تاکہ ملک سے اخلاقی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو۔