DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Inauguration ceremony of Caror Rps Sewerage project at Gujar Khan bazaar

بلدیہ الحاج شاہد صراف نے پونے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مین بازار سیوریج کے بڑے منصوبہ کے افتتاح

گوجرخان کے شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ترقیاتی کاموں کے ذریعہ شہر کی تقدیر سنوارنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں شہری کل کے اچھے وقت کیلئے آج تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں ان خیالات کااظہار چیئرمین بلدیہ الحاج شاہد صراف نے پونے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے مین بازار سیوریج کے بڑے منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر کیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر عمر شجاع ، چاند مبین، حاجی شیخ الطاف، راجہ سہیل کیانی، حاجی خواجہ اعجاز، خواجہ مظہر، آصف خان، راشد گجر، ملک محبوب حسین، شاہد قریشی، مرزا منور حسین، چوہدری بشیر، خالد محمود بٹ، خواجہ آصف ودیگر تھے حاجی شاہد صراف نے کہا کہ وہ شہریوں بالخصوص تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جنہیں حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے شہری بھی بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں وہ شہر کا حلیہ درست کر کے دم لیں گے اس موقع پر حاجی شیخ الطاف نے چیئرمین بلدیہ کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا بعد ازاں انہوں نے استقبالیہ بھی دیا

Gujar Khan; Inauguration ceremony of one Caror Rps Sewerage project at Gujar Khan bazaar was held with Chairman local authority Al Haj Shahid Saraf. The local authority local officials told that they will do everything to serve local public.

کمرشل صارفین کو محکمہ سوئی گیس نے بھاری بل بھیج کر اوسطان خطا کر دیے

Commercial gas customers handed heavy bills 

کمرشل صارفین کو محکمہ سوئی گیس نے بھاری بل بھیج کر اوسطان خطا کر دیے جبکہ میزان بنک گوجرخان برانچ کی غفلت سے پچھلے ماہ جمع ہونے والے بل نئے بل میں بقایانات کی شکل میں سامنے آنے سے صارفین دوہری پریشانی سے دوچار، کمرشل بل گوجرخان سوئی گیس دفتر میں ٹھیک نہیں ہوتے اسلام آباد آفس کا راستہ بتادیا گیا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر حاجی راجہ محمد جواد مرکزی انجمن تاجران کے بانی صدر حاجی چوہدری محمد قبال اور گوجرخان اتحاد گروپ کے صدر حاجی محمد اصغر قریشی نے اپنے الگ الگ بیان میں محکمہ سوئی گیس اور میزان بنک کے عملہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نااہلی کے باعث گوجرخان میں سوئی گیس کے کمرشل صارفین بٹ بال بن کر رہ گئے محکمہ نے پہلے ہی گیس کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ کر کے شہریوں کی کمر توڑ دی ہے رہی سہی کسرمیزان بنک گوجرخان کے عملہ نے نکال دی سینکڑوں بل جمع ہونے کے باوجود اس ماہ کے بل میں بقایاجات لگ کر آگئے شہری جب بل درست کرانے مقامی سوئی گیس دفتر پہنچے تو انہیں اسلام آباد دفتر سے رابطہ کرنے کا کہا گیا جس سے ان پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ان سیاسی سماجی رہنماؤں نے گوجرخان کی منتخب عوامی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرخان سوئی گیس آفس میں اضافہ عملہ تعینات کرائے بل درستگی سمیت دیگر معاملات ادھر ہی حل کرائے جائیں تاکہ شہریوں کو اضافی خرچ سے نجات مل سکے

سیاسی سماجی کارکن وسیم سیٹھی کا بڑا قدم، بلدیہ گوجرخان سے مایوس ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کے نالوں کی صفائی کا بیڑا اٹھا لیا

Gujar Khan; Wasim Sathe announces to clean up housing scheme area 1 after disappointing response from local authority

سیاسی سماجی کارکن وسیم سیٹھی کا بڑا قدم، بلدیہ گوجرخان سے مایوس ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت ہاؤسنگ اسکیم نمبر1کے نالوں کی صفائی کا بیڑا اٹھا لیا گندگی سے اٹے نالوں کی باقاعدہ صفائی کا آغاز کرنے کے موقع پر وسیم سیٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کی پوش آبادی بلدیہ گوجرخان کی نااہل قیادت کے باعث مسائل سے دوچار ہے ذرا سی بارش سے سارا علاقہ جوہڑمیں تبدیل ہو جاتا ہے جبکہ سیوریج کا نظام بھی تباہ ہو چکا ہے صفائی کی ابترصورتحال کے بارے دس پندرہ مرتبہ چیئرمین بلدیہ کے سامنے پیش ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے شاید شہریوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے نہ حل کرنے کا حلف اٹھایا ہو اہے اس صورتحال سے مایو س ہو کر انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہاؤسنگ اسکیم کے نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا ہے وسیم سیٹھی کے اس اقدام پر علاقہ مکینوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے

آرمی پبلک سکول پشاور کے ننھے شہداء کی یاد میں ڈونگی ڈیم کے نزدیک درجنوں پودے لگائے

Trees planted in memorial to Army school Peshawar at Doongi Dam

گوجرخان کے معروف فٹنس ٹرینرسرفراز خالد جٹ کی زیرنگرانی مختلف سکولوں کے بچوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے ننھے شہداء کی یاد میں ڈونگی ڈیم کے نزدیک درجنوں پودے لگائے اس موقع پر راجہ سہیل کیانی، سعادت حسین نومی بٹ، گرین ٹیم گوجرخان کے چوہدری اویس، نوید طاہر، راجہ سعد ظہیر، ماجد سلیم سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر سرفراز جٹ نے اے پی ایس کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ درجنوں اساتذہ وبچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں امن کی شمع روشن کی ان کی قربانیوں کے صلہ میں ادارے حرکت میں آئے اور دہشت گردوں کی کمر توڑ کر اس ملک میں چھائے خوف اور دہشت کے سائے ختم کئے آج ڈونگی ڈیم کے مقام پر ان شہداء کی یاد میں درجنوں پودے لگا کر عزم کیا گیا کہ وطن کی خاطر ہر قربانی دیں گے اور یہ پودے درخت بن کر ہمیں سایہ فراہم کریں گے آخر میں ننھے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے

رانا ذوالفقار نے بطور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان چارج سنبھال لیا

Rana Zulfiqar appointed new SHO at Gujar Khan police station 

تھانہ گوجرخان میں تعینات ایس ایچ او ملک رفاقت رخصت پر چلے گئے ان کی جگہ رانا ذوالفقار نے بطور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان چارج سنبھال لیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button