لائنس نائیک محفوظ شہید(نشان حیدر) کی یوم شہادت کے موقع پرپر وقار تقریب ۔پاک فوج کے افسران ،فوجی جوانوں سمیت کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔پاک فوج 15پنجاب رجمنٹ کی طرف سے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادیں چڑھاہی گئی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔شہیدکی یاد میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے میجر جنرل (ر) خاور حنیف ،بر یگیڈئیرمصتنصر ،بر یگیڈئیر (ر)جاوید ستی ، بر یگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ ،کرنل بلال ،سید حیدر رضا مہدی ،بر یگیڈئیرجاوید ،بر یگیڈئیر اعجاز ،اے ایس پی تھانہ کہوٹہ سعود خان ،عنائیت اللہ ستی ،اسد معروف ،شاویز ساجد سمیت پاک فوج کے دیگر افسران اور فوجی جوانوں نے شر کت کی ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں میجر جنرل (ر) خاور حنیف ،بر یگیڈئیر (ر)جاوید ستی ، بر یگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک کا مستقبل روشن ہے پاک فوج کے ہوتے ہمارے ملک کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیک سکتا انہوں نے کہا71ء کی لڑائی فوجی نہیں سیاسی تھی وہ ملک دور ملک کے لیے ایک سیاسی ترین دور تھا ۔ ملک کی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں انشاء اللہ اپنے ملک ایک ایک چپے کی حفاظت کر یں گے انہوں نے کہا ہماری پاک فوج کے شہدا فوج کے جوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ لائنس نائیک محفوظ شہید(نشان حیدر) نے 71ء کی جنگ میں بے پناہ شجاعت کا مظاہرہ کیا جس کے اعتراف میں فوج کے اعلیٰ نشان (نشان حیدر) سے نوازہ گیا انشاء اللہ ہمارا پیار املک مزید ترقی کر ے گا اور قیامت تک قائم و دائم رہے گا ۔
Kahuta; ‘Youm-e-Shahadat’ of Lance Naik Muhammad Mehfooz Shaheed (Nishan-e-Haider), gallant son of 15 Punjab Regiment, was commemorated at his grave in his village Malakan, with full military honours.
Major General (r) Khawar Hanif of 15 Punjab Regiment, who is also colonel of the battalion, laid a special wreath on behalf of Chief of the Army Staff General Bajwa. The occasion was attended by representatives of 15 Punjab, serving & retired officers & jawans of Pakistan Army, relatives of the ‘shaheed’ and people of the area. As per occasion, life history of Lance Naik Muhammad Mehfooz Shaheed was amply highlighted.
He was born on October 25, 1944, in village Malkan of District Rawalpindi. He received his early education from his village. In 1962, he joined the Pakistan Army and after completion of Basic Military Training in 1963, he was placed in 15 Punjab Regiment. He took part in Indo-Pak War of 1971 at Wagah Border. On the night December 17, a company of the 15 Punjab was ordered to attack Kangri Pull inside enemy territory. During the attack, a bomb exploded near Lance Naik Muhammad Mehfooz in which he got badly injured and his machine-gun became out of order. He crawled in to a nearby trench of a ‘shaheed’ firer and got hold of his machine-gun and started firing. Meanwhile, he noticed that an enemy machine-gun was effectively engaging own troops. Muhammad Mehfooz crawled towards the enemy trench and on reaching within 10 yards charged on it. He caught the enemy firer by his neck and pushed him to death. Meanwhile, other two enemy soldiers kept on stabbing him with their bayonets. Lance Naik Muhammad Mehfooz got badly injured and embraced ‘shahadat’, however his clutches never left the neck of his adversary, which was later freed with great effort.
The Indian commanding officer, while acknowledging the bravery of Lance Naik Muhammad Mehfooz narrated “I have not seen such a brave ‘jawan’ in my life. Had he been in Indian Army, I would have granted him the top most military award”.
پیر سید مظاہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کی آمد اہلیان علاقہ سے ملاقات
Raja Sagheer Ahmed holds public meeting at the residence of Pir Syed Muzhair Hussain Shah
پیر سید مظاہر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کی آمد اہلیان علاقہ سے ملاقات ۔ عوام کے تمام مسائل حل کروں ۔حلقے کی عوام کا مشکور ہوں یوسی ہوتھلہ کی عوام نے مجھے الیکشن میں رزلٹ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔انشاء اللہ گلیاں ، سٹرکیں ،تعلیم ،صحت کے شعبے میں بے پناہ کام ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے یوسی ہوتھلہ کے گاؤں لس سیداں میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت پیر سید مظاہر حسین شاہ المعروف جیری شاہ کی رہائش گاہ اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے پر تکلف میٹنگ کا اہتمام کر نے پر رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور نے پیر سید مظاہر حسین شاہ کا شکر یہ ادا کیا ۔اس موقع پر سید نذابت حسین شاہ ، سید صداقت حسین شاہ ، صوبیدار پر ویز ، راجہ مدثر ، حوالدار عدالت ،سردار شاہد،خضر محمود ،سابق کونسلر راجہ خالدسمیت کثیر تعداد میں اہلیان موجود تھے ۔ اس موقع پر MPAحلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد آف مٹور نے کہا کہ حلقے کی عوام نے اپنی ووٹیں دے کر جو زمہ داری مجھ پر عائد کی ہے انشاء اللہ اس کو پوار کروں گا ۔ آخر میں پیر سید مظاہر حسین شاہ کی طرف سے تمام مہمانوں کو پر تکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔
یوسی ہوتھلہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ قدرت حسین کی اہلیہ محتر مہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈنگور ڈھوک دھمیال میں ادا کی
Wife of Raja Qudrat Hussain passed away in Dangor, Dhok Hathiyal
یوسی ہوتھلہ کی معروف سماجی شخصیت راجہ قدرت حسین کی اہلیہ محتر مہ وفات پا گیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ڈنگور ڈھوک دھمیال میں ادا کی ۔نمازے جنازہ میں چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر، وائس چیئرمین اسد محمودستی ، جنرل کونسلرراجہ گلزار احمد،کونسلر سید صداقت حسین شاہ ، سید رجب حسین شاہ ، راجہ مجیب اللہ ستی ،پٹواری راجہ خالد ، راجہ افتخار،چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی ،سیکرٹری یوسی مواڑہ فہیم کھٹڑ،جنرل کونسلر رفاقت قریشی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان،ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی ۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کامنشیات فروشوں کے بدنام زمانہ اڈے پرچھاپہ
Kahuta police raid drug dealers
پولیس تھانہ کہوٹہ کامنشیات فروشوں کے بدنام زمانہ اڈے پرچھاپہ ۔ ایس ۔ پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او کہوٹہ سردار ذوالفقار کی پولیس بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ1000بوتل شراب ، 5کلو چرس ،دو پسٹل بر آمد کر کے آٹھ ملزمان گرفتار کر لیے گے ۔رات دو بجے آپریشن شروع کیا گیا جو صبح سات بجے تک جاری رہا ایک پولیس اہلکارفائر لگنے سے زخمی ہو گیا تفصیل کے مطابق اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او کہوٹہ سردار ذولفقار نے بھاری نفری کے ہمراہ کہوٹہ کے نواحی گاؤں کھڈیوٹ میں چھاپہ مارا اس دوران پولیس نے آٹھ ملزمان محمد افضال ، شہزاد احمد ، چنگیز خان ورائت ، مختار احمد، افتخار احمد، محمد زاہد ، خرم شہزاد ،کوثر نثار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ کلو چرس 1000بوتل شراب اسلحہ بر آمد کیا۔