DailyNewsKallar Syedan

Sakot; Maa ji trust donate uniforms at Sakot boys high school

بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ میں طلبہ کے لیے فری یو نیفارم اور سویٹرز تقسیم

مخیر حضرات اور فلا حی تنظیم، ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ بیول کی جانب سے گزشتہ روز بوائز ہائیر سیکنڈری سکول سکوٹ کے ساٹھ طلبا میں فری یو نیفارم ، سویٹرز اور شوز تقسیم کیے گئے۔ عطیہ کر نے والوں میں چیرمین راجہ ندیم احمد، راجہ محمد جاوید سکوٹ، کیپٹن(ر) عبدالمعروف آف بڑالہ، چوہدری نصرت اقبال آف بھٹھی، راجہ علی اصغر آف بھٹھی، راجہ اظہر محمود آف سینتھہ، حاجی محمد فیاض سکوٹ اور جنرل کو نسلر ٹھیکیدار راجہ خضر محمود شامل ہیں۔ اس موقع پر ایک تقریب زیر صدارت ہیڈ ماسٹر راجہ الطاف حسین منعقد ہو ئی جسمیں میں معززین علاقہ نے شرکت کی اور بچوں میں یو نیفارم، سویٹرز اور شوز تقسیم کیے گئے۔ بچوں اور ان کے والدین نے اس کا رخیر میں حصہ لینے پر معززین علاقہ، ماں جی ویلفیئر ٹرسٹ اور سکول انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button