DailyNewsKallar Syedan

Nala Musalmana; Uniforms donated by Sada Bahar welfare association to students at girls primary and high schools

گورنمنٹ گرلز پرائمری و ہائی سکول نلہ مسلماناں کی بچیوں کو سدا بہار ٹرسٹ کی جانب سے گرم یونیفارم کا تحفہ

نلہ مسلماناں ،گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پرائمری اور ہائی حصے کی مستحق طالبات میں جرسیاں،زکارف اورچادریں تقسیم کی گئیں ،اس کا اہتمام ہر سال چیف ایگزیکٹیو سدا بہار ویلفےئر ٹرسٹ حاجی چوہدری مبارک حسین یو کے اور معاونین کی جانب سے کیا جاتا ہے،اس سال بھی گورنمنٹ کے سات سکولوں جن میں گرلز اور بوائز سکول شامل ہیں ،مستحقین طلبا ء اور طالبات میں جرسیاں،زکارف، ٹوپیاں اور گرم چادریں تقسیم کی جائیں گی،سماجی شخصیت کپٹن چوہدری منظور حسین اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اس کے علاوہ بھی علاقائی سطح پر یہ خواتین و حضرات بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، سکول ہذا کے پچاس طالبات میں گرم یونیفارم تقسیم کی گئی،پرنسپل اور سکول اسٹاف نے سد ابہار ویلفےئر ٹرسٹ کے معاونین کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر قاری عبد الباسط،ڈاکٹر ربنواز راجہ ،یاسر محمود راجہ سمیت معززین گاؤں بھی موجود تھے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نلہ مسلماناں شمالی کے چالیس بچوں کو سدا بہار ٹرسٹ کی جانب سے گرم یونیفارم کا تحفہ

۔نلہ مسلماناں ،گرلز سکول کے بعد گورنمنٹ بوائز سکول شمالی کے مستحق طالب علموں کو جرسیاں اور ٹوپیاں تقسیم کی گئیں ، ان چالیس طالب علموں میں کپٹن ریٹائرڈ چوہدری منظور حسین نے گرم یونیفارم تقسیم کیں ،پرنسپل سکول ہذا راجہ شبیر حسین نے اپنی اور اسٹاف کی جانب سے چیف ایگزیکٹیو سدا بہار ٹرسٹ حاجی چوہدری مبارک حسین یو کے اور معاونین کا دل کی گہریوں سے شکریہ ادا کیا،ڈاکٹر ربنواز راجہ نے چےئرمین پوٹھوار ڈاٹ کوم محمد نصیر راجہ کو اعلیٰ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی بدولت سرکاری اور سماجی پلیٹ فارم سے علاقے میں بہت سے مسائل حل ہو ئے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا،اس موقع پر قاری عبد الباسط،ڈاکٹر ربنواز راجہ ،ہیڈماسٹر راجہ محمد شبیر،ایس ایس ٹی چوہدری کامران سمیت سکول کا تمام اسٹاف بھی موجود تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button