DailyNews

Slough; Millad celebrated at the residence of Raja Zaffar and Raja Khurram of Mator, Kahuta with Syed Tahir Abbass Shah

سلاو میں مقیم مٹور کے رہائشی راجہ ظفر اور راجہ خرم کی رہائش گاہ واقع سلاو میں محفل میلاد کا اہتمام

سلاو میں مقیم مٹور کے رہائشی راجہ ظفر اور راجہ خرم کی رہائش گاہ واقع سلاو میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد مشہور و معروف نعت خواں سید طاہر عباس شاہ ترمزی نے اپنی پیاری آواز میں نعت شریف اور میاں محمد بخش کا کلام پڑھ کر محفل میں چار چاند لگا دیے اس کے بعد مہمان خصوصی جناب خطیب اہل سنت طیب ہزاروی صاحب خصوصی خطاب کیا۔ طیب ہزاروی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل سجانے والے کبھی غریب نہیں ہوتے اللہ تعالی ان کے دلوں اور گھروں کو آباد رکھتا ہے اور ان کے کاروبار اور گھروں میں برکتیں نازل فرماتا ہے ۔ محفل کے اختتام پر خصوصی دعا کہ گئ اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا ۔ آخر میں راجہ ظفر اور راجہ خرم نے محفل میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ راجہ ظفر نے پوٹھوار ڈاٹ کوم کو بہترین کوریج کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کے پوٹھوار ڈاٹ کوم خبروں کے علاوہ محافل کی بھی بھرپور طریقے سے کوریج کرتی ہے جو قابل تعریف ہے راجہ خرم نے بھی پوٹھوار ڈاٹ کوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس محفل کو لائیو کوریج پر شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button